بھارت اور قطر کا اگلے 5 سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم دگنا کرکے 28 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے اور اس حوالے سے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا، جو نئی دہلی کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

ذرائع کے کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ امیر قطر پیر کو بھارت پہنچے، جن کا نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے بھارت اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ قطری رہنما کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے اور یہ امیر قطر کا بھارت کا دوسرا دورہ ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اور قطر

پڑھیں:

قطر کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

نئی دہلی(آن لائن) قطر نے بھارت میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کو ”انتہائی مفید” قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی رہنما ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلیٰ بن گئیں
  • قطر کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹرمپ کی بھارے کو امداد فراہم کرنے پر کڑی تنقید
  • کئی معاملات میں بھارت سے اختلافات برقرار ہیں، صدر ٹرمپ
  • مودی حکومت کو دھچکا، ٹرمپ نے بھارت کی مالی امداد پر اعتراض کردیا
  • بھارت، قطر کا 5 برسوں میں تجارت 28 ارب ڈالر کرنے کا ہدف
  • نریندر مودی ایلون مسک ملاقات‘ٹیسلا نے بھارت میں بھرتیاں شروع کردیں
  • بھارت اور قطر کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط
  • ایلون مسک، نریندر مودی کی ملاقات کے بعد ٹیسلا نے بھارت میں ملازمتیں دینا شروع کردیں