Jasarat News:
2025-02-11@07:26:55 GMT

نریندر مودی اے آئی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

نریندر مودی اے آئی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمگیر سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکمرانی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبلِ قریب میں حکمرانی کا نیا طور پورے اعتماد اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جاسکے۔

اس گلوبل گورننس ماڈل کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور کارگر بنانا ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

بھارتی وزیرِ اعظم فوجی قبرستان میں اُن ہندوستانی فوجیوں کی قبروں پر بھی جائیں گے جو پہلی جنگِ عظیم کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ منگل سے شروع ہونے والی اے آئی سمٹ میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیرِاعظم ژانگ گووجنگ بھی شرکت کریں گے۔ یہ ہائی پروفائل ایونٹ دنیا کو جدید ترین طرزِ حکمران کے حوالے سے نئے تصورات سے روشناس کرانے کی ایک جامع کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم آج ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے امارات جائیں گے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) میں شرکت کیلئے10 سے11 فروری2025 ء تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنمائوں کی ایک کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ2024 ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا، جو متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران، وزیراعظم ڈبلیو جی ایس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ جس میں جامع اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے لیے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا جائے گا۔ وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور شریک ممالک کے سربراہان مملکت/حکومت اور صف اول کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سرکردہ چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا
  • بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
  • نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام نہ دیا
  • مودی اخلاقیات بھول گئے؛ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا
  • بھارتی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ پیرس، نیرندر مودی کا پاکستان فضائی حدود میں سفر
  • مودی کا 3 روزہ دورۂ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر
  • مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر
  • وزیراعظم آج ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے امارات جائیں گے