گوجرانوالہ ،انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کررہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شمالی وزیرستان، کرک میں آپریشن، 3 افغان باشندوں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

وزیرستان(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 افغان باشندوں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس نے بتایا کہ پیر کو ضلع کرک میں ایک مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کی رات دیر گئے تک اس آپریشن کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئیں کہ تقریباً 10 دہشت گرد، جن میں کچھ افغان بھی شامل ہیں، میران شاہ تحصیل کے ٹپی گاؤں میں مخصوص مقام پر موجود ہیں، جس کے بعد اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملے میں 4 عسکریت پسند مارے گئے، جن کی شناخت بعد میں ریاض عرف مہاجر، ضرار افغان، نقیب اللہ افغان اور سرکش افغان کے نام سے ہوئی، 3 دیگر زخمی بتائے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کو آپریشن کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد خفیہ ٹھکانے میں آگ بھڑک اٹھی، اور کچھ لاشیں اس قدر مسخ ہوگئیں کہ وہ ناقابل شناخت ہوچکی تھیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کراچی: محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی

متعلقہ مضامین

  • تجاوزات کے بعد اداروں کی صفائی کی ضرورت
  • بیلا روس، وفاقی وزیر تجارت ہیوی مشینری کی صنعت کا دورہ کررہے ہیں
  • فضائی آلودگی، تجاوزات اور بورڈ توڑ مہم
  • سکھر ،انسداد تجاوزات کاعملہ دکانوں سے باہر رکھا ہوا سامان ضبط کرکے لے جارہا ہے
  • ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال پر متعدد اسٹیشنز سیل، گوجرانوالہ میں فیکٹریاں بند
  • شمالی وزیرستان، کرک میں آپریشن، 3 افغان باشندوں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ ،فرنیچرکے گودام میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کررہاہے
  • وکلا کا ریڈ زون میں احتجاج ،پولیس کیجانب سے بھاری نفری طلب
  • میرپورماتھیلو،سی پیک پر گاڑیوں پر فائرنگ کیخلاف خصوصی آپریشن