2025-02-19@00:57:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1146
«ال ہی کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بندش کی وجہ سے عدالت عظمیٰکے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت آج (منگل) تک ملتوی کردی۔ عدالت عظمیٰ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت شروع کی، تو معاون وکیل رانا وقار نے آگاہ کیا کہ عدالت عظمیٰ آنے کے لیے صرف مارگلہ روڈ والا ایک ہی راستہ کھلا ہوا ہے، سلمان اکرم راجا ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب اور باقی لوگ بھی پہنچ گئے، آپ بھی تو آ گئے ہیں، اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے۔...
ماتلی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام...
ملتان میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد غوث آباد میں ہوا،جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشدالقادری، مہمانِ خصوصی پیرافضل فرید چشتی، پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری تھے۔ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان...
سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کی 8ویں برسی کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ نظام میں خرابی اور بگاڑ ہے جس کی وجہ سے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں، یہ اجتماع ان لوگوں تک پیغام پہنچائے گا جو اس بگاڑ کے ذمہ دار ہیں اور اس خرابی کو دیکھ رہے ہیں، ہم اصلاح کرنے والے لوگ ہیں اور ہم نظام کی اصلاح کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے اہداف اعلیٰ و ارفع ہیں، ان میں سے بنیادی ہدف بنیادی حقوق کا تحفظ اور ان کا حصول ہے، عالمی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھیں...
معروف فلمساز انوبھو سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم "کیش" کے بعد سے اجے دیوگن سے 18 سال سے بات چیت نہیں کر سکے۔ انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی اور اجے دیوگن کی کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی، لیکن اجے ان کے پیغامات کا جواب بھی نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ "میں نے انہیں کئی بار میسج کیا، لیکن کبھی کوئی جواب نہیں ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھ سے بات کرنا کیوں چھوڑ دیا؟" فلمساز نے وضاحت کی کہ "کیش" کی شوٹنگ کے دوران کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ پروڈیوسر اور فنانسر کے درمیان تھا، میرا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
اسلام آباد:پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کرتا اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کے لئے خوش آئند ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کے ساتھ مالی رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کی ترسیلات اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال 2025 کے ابتدائی سات مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی کل رقم 20.8 ارب ڈالر تک...
جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہیکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں...
پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نےخود کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں میری یا علی امین گنڈاپور کی کوئی اہمیت نہیں، اہم صرف بانی پی ٹی آئی اور ووٹرز ہیں۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی میرے دائرہ اختیار میں...
کراچی:شہر قائد سے تعلق رکھنے والی 16سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹیو ی کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد کیلکولیٹر صرف 3دن میں تیار کیا گیا ہے، جس سے سندھی بولنے والے کاروباری افراد کو بڑا فائدہ ہوگا۔ اس حوالے سے طالبہ ماہ روز کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ ہنر اور مہارت کی اہمیت ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر کام کر کے خود مختار بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ ماہ روز کا تعلق ایک نجی اے آئی اسکول سے ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا...
ویب ڈیسک :اوورسیز نے بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز کردی ؛ 3 ارب ڈالر کے ترسیلات ایک ماہ میں بھیج دیے سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔ پاکستان...
کراچی: شہر قائد کی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کردیا، تین دن میں تیار کیے گئے اس کیلکولیٹر سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، ماہ روز کا ماننا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ اسکلز کی اہمیت ہے۔ سائنس کے میدان میں خواتین اورلڑکیاں کسی سے پیچھے نہیں، شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز کو ملک میں سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنانے کا اعزاز حاصل ہے،ماہ روز اب پبلک اسپیکر بننے کیلیے جدوجہد کررہی ہیں۔ کراچی کے اے آئی اسکول ریحان اللہ والا اسکول کی طالبہ ماہ...
پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی حقوق کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی عوام کے مسائل پر آواز بلند کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور ملک کے وفادار ہیں، مگر جبر سے کیے گئے فیصلے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پشتون غیرت مند قوم ہے اور ان کی روایات میں جرگوں کو اہم مقام حاصل ہے۔...
مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔پشاور میں پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، آئین کہتا ہے کہ نظام اسلامی ہوگا، اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے عمل جمہوریت ہے، ملک میں آئین و قانون پر عمل کون کرتا ہوں، ہم دینی مدارس کے لیے اسلام آباد مارچ کرسکتے ہیں، تو...
افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف...
ایرانی عوام سے خطاب میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حمایت سے اسلامی امت عالمی استکبار کے خلاف کھڑی ہوئی اور اس فاتحانہ مزاحمت کو تشکیل دیا اور طوفان الاقصی کے لیے مزاحمتی محور کی حمایت نے یہ فتح ممکن بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر معاون مسئول خلیل الحیہ نے تہران 11 فروری کو انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونیوالی ریلی میں ایرانی عوام سے خطاب میں طوفان الاقصیٰ میں فلسطینی عوام کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے ہمیں طوفان الاقصیٰ میں اس لئے فتح ہوئی کہ ہم سب فلسطینی اکھٹے مورچہ زن تھے، فلسطینی عوام نے یہ فتح اپنے صبر اور استقامت سے حاصل...
ایرانی عوام سے خطاب میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حمایت سے اسلامی امت عالمی استکبار کے خلاف کھڑی ہوئی اور اس فاتحانہ مزاحمت کو تشکیل دیا اور طوفان الاقصی کے لیے مزاحمتی محور کی حمایت نے یہ فتح ممکن بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر معاون مسئول خلیل الحیہ نے تہران 11 فروری کو انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونیوالی ریلی میں ایرانی عوام سے خطاب میں طوفان الاقصیٰ میں فلسطینی عوام کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے ہمیں طوفان الاقصیٰ میں اس لئے فتح ہوئی کہ ہم سب فلسطینی اکھٹے مورچہ زن تھے، فلسطینی عوام نے یہ فتح اپنے صبر اور استقامت سے حاصل...

08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل،مسلم لیگ ن مدینہ نےمنایا یوم تشکر،پاکستان کی کامیابیوں کا سال قرار
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) 08 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے یوم تشکر کے طور پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں 08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ھونے پر منایا۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے لئے نحوست اور منحوست کا دور تھا۔ جو پاکستان کی خیر کی بجائے شر اور فساد کا دور تھا۔ جس پر اب بھی اس تحریک انصاف اور اس کی قیادت اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ جس کے مطابق سری لنکا بنتاہوا پاکستان، ڈیفالٹ ہوتا ہوا پاکستان، تین ٹکڑے ہوتا ہوا پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے محروم ہوتا ہوا پاکستان جیسے بیانیئے شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، اگر آپ نےحقیقی معنوں میں ڈاکٹر بننا ہے تو آپ کو کم سے کم 10سال کا سفر کرنا ہے، آپ سب لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہےجو آج سب یہاں بیٹھے ہیں۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج 77 سال ہوگئے ہیں ہمارے ذہنوں میں ایک سوال اٹھتا ہے کیا ہم نےاپنا وعدہ پورا کیا؟ پہلا جواب ہے اگر ہم پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، بہادر آباد مرکز پر بلائے گئے اجلاس میں نہ ہی کنوینر خالد مقبول صدیقی پہنچے اور نہ ہی مصطفیٰ کمال آئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا اتوار کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے بھی چند اراکین شریک نہیں ہوئے۔فاروق ستار نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد مرکز پہنچنے والے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے اختلافات کی...
ویب ڈیسک — امریکی فٹ بال کے فائنل ‘سپر بول’ میں فلاڈیلفیا ایگلز نے کنساس سٹی چیفس کو 22 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی ہے اور ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر سپر بول دیکھا ہے۔ کھیل کے آغاز سے قبل کنساس سٹی چیفس کی ٹیم کے حوالے سے کسی حد تک کامیاب ہونے کی رائے موجود تھی اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ امیریکن فٹ بال لیگ کا ٹائٹل مسلسل تیسرے سال بھی اپنے نام کر سکتی ہے۔ تاہم فلاڈیلفیا نے اس کی امیدوں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
حالیہ دنوں میں عالمِ عرب میں فلسطین کے معاملے پر ایک نیا تنازعہ شدت اختیار کر چکا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے حالیہ اعلانات نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ان بیانات میں فلسطینیوں کے لیے ایک متبادل منصوبے کا ذکر کیا گیا، جس کے تحت انہیں ان کے آبائی علاقوں سے بےدخل کر کے مختلف عرب ممالک میں بسایا جائے گا، اس منصوبے کو ایک انسانی حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جہاں فلسطینیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کا جواز دیا جا رہا ہے۔ تاہم، عرب ممالک اور پاکستان نے نہ صرف اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ قبول...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔فوجی عدالت سے سزا یافتہ کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے۔دورانِ سماعت وکیل رانا وقار نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کل کے ریمارکس میں 2 ججز نہیں 2 لوگ کہا تھا: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج...

شاہد وکلا چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر ریمارکس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت سزایافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر کل تک ملتوی کردی گئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے،وکیل رانا وقار نے کہاکہ...
لاڑکانہ ،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ مطالبات کی عدم منظوری پرا حتجاج کررہے ہیں

کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں

حیدرآباد ،دریائے سندھ المنظر کے مقام پر پانی نہ ہونے کے باعث دریا کے کنارے ماہی گیروں کی کشتیاں کھڑی ہوئی ہیں
حیدرآباد ،دریائے سندھ المنظر کے مقام پر پانی نہ ہونے کے باعث دریا کے کنارے ماہی گیروں کی کشتیاں کھڑی ہوئی ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...
٭سیاسی جہاد کے راستے پر ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں توتمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ صرف عوام ہیں،8 فروری 2024 کوالیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ٭ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ،مدارس کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، فلسطین ،فلسطینیوں کا تھا، ہے اور رہے گا، سربراہ جے یو آئی کا خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت...
اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے انچارج شی یوآن کیانگ نئے سال کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آئے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر...
قونصل جنرل خالد مجید، شریف زمان اور ڈاکٹر امجد عبید خطاب کررہے ہیں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ویلفیئرسوسائٹی جدہ کے زیراہتمام ہر پندرہ روزہ جمعہ کو فری میڈیکل کیمپ کےڈاکٹرز، فارمسٹ اوررضا کاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو قونصلیٹ جدہ میں منعقدہ ایک تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتازاورنمایاں سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے اہم عہدیداران جن میں نائب صدرشریف زمان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد عبید، کیمپ ڈائریکٹرمحمد یونس عبدالستار اور دیگر نے شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی کی کمیونیٹی کے لئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمات کا انعام تو اللہ تعالی ہی دے گا۔ تعریفی سیرٹیفیک دینے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیورولوجی ایویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن (NARF) پاکستان نے عالمی یوم مرگی کی مناسبت سے مریضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ”دی پیشن ایوارڈ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا مقصد ایسے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مرگی کے مرض کے ساتھ اپنے تمام کاموں کو بہ خوبی انجام دیں رہے ہیں اوراپنی روزمرہ کی زندگی ایک عام انسانوں کی طرح گزار رہے ہیں۔ تاکہ دوسرے مرگی کے مریضوں میں اس بات کا احساس اُجاگر کیا جا سکے کہ وہ بھی اس معاشرے کے کارآمد شہری ہیں اور وہ اس بیماری کے ساتھ ایک صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ دی پیشن ایوارڈکی تقریب پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اور الخدمت کے اشتراک...
اسلام آباد: مبصرین نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کی ناکامی نے ایک بار پھر سیاسی فریقین اور طاقتور حلقوں کے مابین گہرے عدم اعتماد کو نمایاں کیا، تاہم پی ٹی آئی کا مذاکرات سے اچانک دستبرار ہونا اس کے اپنے مفادات کیلیے نقصان دہ ہے۔ مذاکرات کے تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے 9 مئی اور26 نومبر کے واقعات پر الگ الگ جوڈیشل کمیشنز کی تشکیل اور اپنے قیدیوں کی ضمانت پر رہائی، سزاؤں کی معطلی اور بریت کیلیے حمایت کے مطالبات کیے ،انھیں جامع مذاکرات کی شرط قرار دیا۔ پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اچانک مذاکرات سے لاتعلقی دانشمندانہ اقدام نہیں، اسے زیادہ سے...
جنگ عظیم دوم خاتمے کے بعد تباہ حال برطانیہ جرمنی فرانس اور یورپ جنگ سے محفوظ امریکا کی میزبانی میں واشنگٹن میں سر جوڑ کر بیٹھے جس میں جنگ کی تباہ کاریوں کے معاشی نتائج اور مستقبل کے عزائم پر تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ اب تمام نو آبادیات کو آزادی دے دی جائے، کیوںکہ کسی کی محبت میں دنیا بھر میں تھوڑی قبضہ کرتے پھرے تھے۔ اصل مقصد ان کے قیمتی وسائل پر قبضہ کرنا ہی تھا، تو تمام تر فکر تردد اس نکتے پر رہا کہ ان قوموں کو آزادی دے دی جائے تاکہ ملکۂ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حکومتوں کو ان کی بدحالی کا ذمے دار نہ ٹھہرایا جائے بلکہ یہ اپنی...
درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طلباء کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلباء کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے، پولیس نے طلباء کے والدین کو...
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مردان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی جبکہ خیبر پختون خوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔ جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ دن...
مردان میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے طالب علم کے دوست کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول مزین علی کے والد سرتاج خان نے 2 فروری کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے گمشدہ طالب علم کی تلاش شروع کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل مردان فیاض خان نے اپنے دفتر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا، تاہم مزین علی...
(گزشتہ سے پیوستہ) سٹیفن ملر23 اگست1985ء کو سانتامونیکا، کیلیفورنیامیں پیداہوا۔ اس کے والدین روسی یہودی مہاجرین کی اولادتھے،جوخودایک امیگریشن پس منظر رکھتے تھے۔تاہم ملرنے اپنی ابتدائی عمر سے ہی امیگریشن کےخلاف سخت موقف اپنایا۔ ڈیوک یونیورسٹی سےگریجویشن کرنے کے بعد،وہ قدامت پسند سیاست میں شامل ہوگیااوربعد میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کے اہم رکن بنا۔وہ ٹرمپ کے’’سب سے پہلے امریکا‘‘کے ایجنڈے کانمایاں حمایتی رہااورامیگریشن کو امریکی معیشت، سکیورٹی اورثقافت کے لئے خطرہ قرار دینے کی کوشش کی۔ملرکی نگرانی میں ٹرمپ انتظامیہ نے کئی سخت گیرامیگریشن اقدامات متعارف کرائے، جن میں مسلم اکثریتی ممالک پرسفری پابندی،جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیر اورپناہ کے قوانین میں سختی شامل تھی۔ان پالیسیوں کامقصدبظاہرغیرقانونی تارکین وطن کوروکنااورقانونی امیگریشن کوبھی محدود کرنا تھا ۔ ملرنےان پالیسیوں کوامریکی معیشت...

عوام کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے مشکلیں برداشت کرنے پراسلام پیش کرتے ہیں : مشکل فیصلے کرالئے ، آگئے بھی سفر آسان نہیں : وزیراعظم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15 فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
مردان (نوائے وقت رپورٹ) سیاست میں ملاقات، ملنا جلنا ایک خاص قسم کی معروضی ضرورت کے تحت ہوا کرتا ہے۔ پہلے بھی اگر ملنا جلنا رہا ہے تو چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت رہا ہے۔ اللہ تعالی نے ہمیں اس مرحلے میں کامیابی عطا کی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آٹھ فروری ہے جو سیاہ ترین دن ہے جس دن پچھلے سال بدترین قسم کی دھاندلی کی گئی، دھاندلی پورے ملک میں ہوئی ہے چاروں صوبوں میں ہوئی ہے یہاں اس صوبے میں بھی دھاندلی کی بنیاد پر حکومت بنائی گئی جسے دھاندلی کی بنیاد پر اکثریت بنائی گئی...

پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں
پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں
٭حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں ٭مخالفین کوطاقت سے سیاسی میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں، گفتگو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں،عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ۔۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبوں میں...

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
ملک جب ترقی کرنے لگتاہے تو پی ٹی آئی کو انتشار کی سیاست یاد آجاتی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپریل2022میں ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دن رات محنت اور سیاست قربان کرکے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی استحکام،پالیسیوں کاتسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، ایک اناڑی...
اسلام آباد:حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری دینے کی پالیسی ختم کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ سہولت 18 اکتوبر 2024 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق بھی اسی تاریخ سے ہوگا۔ دورانِ ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کے لیے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت دیگر مراعات برقرار رہیں گی۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُن شہداء پر لاگو نہیں ہوگا...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے مسلسل کام جاری ہے اور جو وعدے کیے گئے تھے، وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے اور پارٹی کے تمام کارکن عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف کے سر جاتا ہے، جبکہ سپہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) شہباز شریفاور ان کی سیاسی جماعت کو پاکستان میں اقتدار میں آئے ایک سال ہو چکا ہے۔ تاہم ان کی حکومت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔ جیل میں قید عمران خان کی مقبولیت ملک میں اب بھی برقرار ہے اور ان کا موقف ہے کہ ان کو سزا سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ فروری 2024ء سے اب تک شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر انہوں نے آٹھ فروری کو احتجاج کی کال بھی دی۔ پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہے؟ پی ٹی آئی عمران کی وزیر اعظم کے...
امن مشق میں انسدادِ بحری قزاقی و دہشت گردی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لائیو فائرنگ اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو جیسی مشقیں شامل ہوں گی۔ امن مشق میں مختلف ممالک کی بحری افواج کے بحری جہاز، ائیر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین شرکت کررہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ قبل ازیں کموڈور عمر فاروق نے چیف آف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک گلشن اقبال بلاک 16 میں پھولوں و پرندوں کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح، دوسری جانب نمائش کا دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز روس کے قونصل جنرل اینڈ ریوشیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری،امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں پھولوں اور پرندوں کی 3روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا، نمائش میں موسمِ بہار کی...
کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...

بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: سحرش نگر کی خواتین اپنے مطالبات کے حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں
سکھر کے مضافاتی علاقے کی قدیم بستی سے لاپتہ ہونے والی پریا کماری کو کئی سال بیت گئے۔ حکومت سندھ کی بار بار یقین دہانیوں اور سندھ پولیس کے بڑے افسروں کی جلد ہی خوش خبری سنانے کے اعلانات کے باوجود پریا کماری کا پتہ نہیں چل سکا۔ پریا کماری کے غریب والدین سکھر سے کراچی تک ہر اس دروازے کو کھٹکھٹا چکے ہیں، جہاں سے انھیں مدد کی امید تھی مگر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں اور مہینے برسوں میں تبدیل ہوگئے ہیں مگر پریا کماری کے بارے میں کچھ پتا نہیں چل سکا۔ انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں اقلیتوںکے بارے میں ایک اسٹڈی کرائی۔ اس رپورٹ میں بتایا...
اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے۔ گروپ کی بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہاکہ اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکو موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزارت منصوبہ بندی صوبوں کیساتھ ملکرپالیسی تشکیل دیتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کاکہنا تھا کہ ماحولیات آلودگی پر قابو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام، عوام پاکستان پارٹی سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ آلائنس قائم کیا ہے جس نے اپنے پہلے اعلامیہ میں ہی فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، حکومت فی الفورمستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے۔ اپوزیشن آلائنس کے اعلامیہ کے بعد جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا اچانک دورہ کیا، مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری کی اورصحتیابی کے لیے دعا کی، جبکہ ملاقات میں ملک کی...

چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جا ری کردہ جھوٹے ریمارکس سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب سے بھرپور ہیں۔یہ چین کے خلاف بے بنیاد الزامات ہیں اور جان بوجھ کر چین اور متعلقہ لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے ٹھوس تعاون میں کوئی شرائط نہیں ہیں، کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس سے متعلقہ ممالک اور عوام کے لیے فائدہ اور خوشحالی پیدا کی گئی ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا رجحان ناقابل واپسی ہے۔ چین نے کبھی پانامہ کینال کے...
پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری رہی ہے، پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، نارا کینال 2 کلو میٹر پختہ ہوگئی ہے، اِس سال روہڑی کینال کو پکا کریں گے، سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کو پختہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال کے مقابلے میں ملک کی صورتِ حال اب بہتر ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین نے وادی بھر میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد کی گرفتاری پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میرواعظ محمد عمر فاروق میں حراستی تشدد اور گولی چلانے کے حالیہ واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری ہے کیونکہ مجرموں کو کبھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کٹھوعہ میں حراستی تشدد کے بعد خودکشی کرنے والے گوجر قبیلے کے نوجوان مکھن دین اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) "نو عمری میں حمل کی روک تھام" کے بل کے حامی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں "جامع جنسی تعلیم" (سی ایس ای) کو لازمی بنانا ملک میں نوعمری میں حمل کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔فلپائن جہاں اکثریتی آبادی کیتھولک اور قدامت پسند نظریات پر یقین رکھتی ہے، یہ مسئلہ ایک سنگین سماجی چیلنج بن چکا ہے۔ سینیٹ کے اس بل کے تحت حکومت کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اسکولوں میں "عمر کے لحاظ سے موزوں" اور لازمی جامع جنسی تعلیم (سی ایس ای) کو فروغ دے، جو طبی طور پر مستند، ثقافتی لحاظ سے حساس، حقوق...
سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سردار مہتاب خان نے کہا کہ اس ایک سال میں ہم نے اپنا سب کچھ گنوا دیا ہے۔ 9 مئی، 8 فروری کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکے، شاہد خاقانسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو نقصان ہوا ،اُس کا اندازہ نہیں لگاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دنیا سے بہت پیچھے جا چکے ہیں، 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔سابق گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملک میں 9 مئی سے لے کر 8 فروری تک تباہی ہوئی، سیاسی...
بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے ہولو امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ڈاکیومنٹری دِلجِیت کے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے ابھرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بننے کے سفر، ان کی تاریخی کوچیلا 2023 کی پرفارمنس، اور دِل-لومیناتی ٹور 2024 کے زبردست اقتصادی اثرات کو اجاگر کرے گی، جس نے شمالی امریکہ میں تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر ٹیکس ریونیو اور 5,300 ملازمتیں پیدا کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے۔ اس پروجیکٹ میں دِلجِیت کی ذاتی جدوجہد، پنجابی...
شام میں بشار الاسد کا دھڑن تختہ کرکے عبوری حکومت کے سربراہ بننے والے احمد الشرع نے سعودی عرب کے دورے میں اہلیہ لطیفہ سمیر الدروبی کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کرشماتی شخصیت کے مالک احمد الشرع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ احمد الشرع کے سعودی عرب اور ترکیہ کے دورے کے دوران ان کی اہلیہ لطیفہ الدروبی بھی ہمراہ تھیں اور انھوں نے ترکیہ کی خاتون اوّل سے ملاقات بھی کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد لطیفہ اندروبی کی شخصیت کے بارے میں تجسس بڑھ گیا جو اب تک گمنامی میں تھیں۔ خیال رہے کہ العربیہ چینل کو انٹرویو میں احمد الشرع نے ماضی کے کٹھن...
کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے کہا کہ یہ مشق پاکستان کے لئے باعث عزت ہے، 60 ممالک اس نویں امن مشق میں شریک ہیں، امن ڈائیلاگ اس لئے منفرد ہے اس میں ہیڈ آف نیوی کوسٹ گارڈ حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہماری مشقیں مزید ترقی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے جنسی اعضا کی بریدگی (ایف جی ایم) کو روکنے کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک مزید 2 کروڑ 70 لاکھ بچیاں اور نوعمر خواتین اس تکلیف دہ اور مکروہ رسم کا نشانہ بن سکتی ہیں۔ ‘ایف جی ایم’ کے خلاف عالمی دن پر ادارے کا کہنا ہے کہ بہت سے مثبت اقدامات کے باوجود صرف 31 ممالک ایسے ہیں جو آئندہ پانچ برس میں اس مسئلے پر قابو پانے سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب درست سمت میں گامزن ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم اس دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش...
اسلام ٹائمز: معاشرے میں ہم جنس پرستی صرف جنسی تعلق کو سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ والی لت یا ذہنی ہم جنس پرستی بھی انسان کی شخصیت، زندگی اور اس کے دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس لیے اس سے نکلنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا جسمانی ہم جنس پرستی سے نکلنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسی مرد کا مرد کو دیکھ کر، اس کے بارے میں سوچ کر خوش ہونا یا ذہنی لذت محسوس کرنا بھی ہم جنس پرستی کے زُمرے میں آتا ہے اور ایسا انسان بھی غیرفطری راستے پہ چل رہا ہے۔ اس قسم کی ہم جنس پرستی کی وجوہات میں بری صحبت اور فحش فلمیں دیکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ...
پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور مختلف اقسام کی معدنیات ملک کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ معدنیات اور ان کے ذخائر کی تفصیل کچھ اسطرح ہے کہ کوئلے کے ذخائر تھر (سندھ)، سالٹ رینج (پنجاب)، لورالائی (بلوچستان)، اور دارا آدم خیل (خیبرپختونخواہ) میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں دنیا کے بڑے کوئلے کے ذخائر تھر میں موجود ہیں، جن کی مقدار تقریباً 175 ارب ٹن ہے۔ یہ ذخائر توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہمیت کے حامل ہیں۔ ریکوڈک میں تانبا اور سونے کے وسیع ذخائر ہیں، جو دنیا کے بڑے معدنی ذخائر میں شامل ہیں۔ قدرتی گیس اور تیل (Natural Gas and Petroleum) سوئی (بلوچستان)، کندھ کوٹ، اور گمبٹ (سندھ)، پوٹھوہار ریجن (پنجاب) میں کثیر...
یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مراعات کے دروازے ممبران اسمبلی یا وزرا ء پر ہی کیوں کھلتے ہیں جو پہلے ہی سے مراعات یافتہ لوگ ہیں ۔جن کے گھروں میں کبھی غربت نہیںناچی،جن کے برتنوں میں کبھی بھوک نہیں اونگھی ، جن کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کے جرم میں کبھی اسمبلی کے وقت سکول کے دیگر بچوں کے سامنے شرمندہ کرنے کے لئے قطاروں میں کھڑا کرکے ہتھیلیوں پر ڈنڈے نہیں مارے جاتے ،جن کے بستے سروں پر رکھ کر انہیں گھنٹوں کلاس روم کے باہر نہیں کھڑا کیاجاتا۔ جن کی عزت نفس کچل کرانہیں معاشرے کا راندہ درگاہ فرد نہیں بنایا جاتا۔ریاستی بد بختی اور حکومتی ناکامی کے چلتے پھرتے ثبوت وزراء کی تنخواہیں...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جون 2023ء میں عہدہ سنبھالا تھا، ڈیڑھ سال بعد خود کو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ مالی اعتبار سے کے ایم سی میں ڈیڑھ سال میں بہتری آئی ہے، اختیارات کا نہیں نیت کا معاملہ تھا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2.14 ارب روپے اس وقت ہمارے اکاؤنٹ میں آ چکے ہیں جبکہ 300 فیصد آمدنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اضافہ کیا ہے۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدن میں 300 گنا...
٭طالبان کے سینیئر اہلکار محمد عباس استانکزئی افغانستان کے نائب وزیر خارجہ بھی ہیں خواتین کی تعلیم پر پابندی کی مذمت کرنے والے طالبان وزیر نے افغانستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کے سینیئر اہلکار محمد عباس استانکزئی جو افغانستان کے نائب وزیر خارجہ بھی ہیں، حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کی کھلے عام مخالفت کرنے کے بعد افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ذرائع نے بتایا کہ عباس استانکزئی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر تنقید کے بعد ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ عباس استانکزئی نے جنوری میں افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک گریجویشن تقریب کے دوران بات کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا فضل الرحمٰن کا تعاون لیں گے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پرحملے کی مخالفت کریں گے، ہمارا انتشار یا ٹکراؤ کوئی کاارادہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں،...
سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شقیں 2 آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہیں درخواست گزار کے مطابق شق 2 آر مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور بنیادی حقوق کے خلاف جاتی ہے جبکہ 26 اے معلومات کی ترسیل اور حصول کو جرم قرار دینے کے مترادف ہے جو آزادی اظہار پر قدغن لگانے کے برابر ہے درخواست میں یہ بھی کہا...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا ۔ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی اور...
کلیم اختر: ملک بھر میں خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں بارشوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے زرعی پیداوار اور پانی کی کمی کے مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری تک کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور 8 مختلف شہروں میں پانی کی کمی کا شدید خطرہ ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں...
اقوامِ متحدہ نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ سے زائد لوگ غزہ کے جنوبی حصے سے شمالی حصے میں منتقل ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 10 ہزار سے زائد امدادی ٹرک امداد لے کر پہنچ گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں لوگوں کو بڑی تعداد میں خیمے، خوراک اور ادویات دی جا رہی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے خصوصی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں خیموں، خوراک، پانی، صحت و صفائی کی سہولتوں اور طبی ساز و سامان کی ضرورت ہے، اپنے علاقوں میں واپس آنے والے بیشتر افراد کے گھر تباہ ہو چکے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ 8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔ پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا...

میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آج ہی وزیراعظم نے ایوان وزیراعظم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی میزبان وزارت اطلاعات تھی، ہم نے یوم تعمیر و ترقی کا جشن منایا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ سڑکوں کی، جلاؤ گھیراؤ کی یا اشتعال کی سیاست کی، اس حوالے سے وہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ دو دن میں ایک سال ہو جائے گا الیکشن کو جو کہ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا تھا ہمارا مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا تھا، دو...
اسلام ایمان کے عملی ظہور کا دوسرا نام ہے۔ ایمان بیج ہے تو اسلام اس کا درخت ہے۔ جہاں ایمان ہوگا، اخلاق میں برتائو، تعلقات کے کٹنے اور جڑنے، سعی اور جدوجہد کے راستوں میں اس کا ظہور ہوگا۔ گویا ایمان کا اظہار عملِ صالح کی شکل میں ہوتا ہے۔ آیت البرّ (لَیسَ البِرَّ …الخ) میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے تذکرے کے بعد سب سے پہلے جس عملِ صالح کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی ہے وہ اس کی راہ میں اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے:’’اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر، مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی...

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتی ہے اور ان کے کاندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی مولانا صاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سڑکوں کی سیاست کی، جلاؤ گھیراؤ ہی ان کی سیاست ہے۔ رہنما ن لیگ بیرسٹر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب دور کی بات نہیں ہے، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے، عالمی جنوب بشمول پاکستان نے عالمی اخراج میں سب سے کم حصہ ڈالا لیکن ہمیں اس کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑا۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن...

پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بلا کر سپورٹ فراہم کی اور فضول بیان دیا۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا مطلب ہے کہ آپ نسل کشی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل جو کچھ کر رہا تھا وہ امریکی سر پرستی میں کر رہا تھا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، غزہ والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وہ ملبے کے ڈھیر پر دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں، امریکا جنگ کا تاوان ادا کرے۔ ٹرمپ کی بہو نے بطور اینکر امریکی نیوز چینل جوائن کر لیاامریکی...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف اب دور کی بات نہیں ہے، یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے،ماحولیاتی احتساب کا نظام فوری قائم کرنا چاہیے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ’بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اس کا شمار خطرے سے سب سے زیادہ دوچار 5 ممالک میں ہوتا ہے، جسے شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے آپریشنز کو کم کرتے ہوئے امریکی غیر ملکی ترقیاتی امداد کو معطل کرنے کے اقدام سے افغانستان پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ ملک ضروری خدمات کے لیے بیرونی امداد پر منحصر ہے۔ ٹرمپ کی جیت افغانستان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی افواج کے انخلاء کے باوجود امریکہ ملک کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے۔ انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (ایس آئی جی اے آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ملک پر مکمل کنٹرول کے بعد سے واشنگٹن نے افغانستان اور افغان مہاجرین کے لیے 21 بلین...
پاکستان میں گزشتہ برس کے اختتام سے ہی پاکستانی معیشت میں استحکام دیکھا گیا ہے جس کا اندازہ روپے کی قدر میں استحکام، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی مجموعی شرح میں کسی حد تک کمی سے بھی ہوتا ہے۔ لیکن گزشتہ برس سے اب تک اگر بات کی جائے سونے کی تو اس کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ گزشتہ برس اگست کے مہینے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے تھی اور اس وقت بھی اگر ایک دن میں 1000 روپے اضافہ ہوتا تو اگلے دن 500 یا 800 روپے کی کمی بھی ہو جاتی۔ یہ اتار چڑھاؤ گولڈ مارکیٹ میں جاری رہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 6 ماہ...

حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس ؛پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کو نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نہیں ہو سکی تھی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ کیا اس کیس میں اب کچھ رہ گیا ہے؟عدالت نے کہاکہ جس فیصلے پر نظرثانی چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 63اے والے کیس کی بنیاد پر تھا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرٹیکل 63اے والا فیصلہ ہی ختم...