8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی: مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مردان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی جبکہ خیبر پختون خوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی عائد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔
اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔