ملک جب ترقی کرنے لگتاہے تو پی ٹی آئی کو انتشار کی سیاست یاد آجاتی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپریل2022میں ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دن رات محنت اور سیاست قربان کرکے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی استحکام،پالیسیوں کاتسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، ایک اناڑی نے ملکی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 4سال میں ملکی ترقی کاراستہ روکاگیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے روزگارچھین لیا گیا، پی ٹی آئی دورحکومت میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جس پر بانی پی ٹی آئی کا نام ہو، ملک کے ہربڑے منصوبے پر نواز شریف کی تختی لگی ہوئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کردیا ہے، دھاندلی کا رونا رونے والوں نے4سال میں پاکستان کو کیا دیا؟ ہم سوشل میڈیا کی سیاست نہیں،خدمت کی سیاست کرتے ہیں،عوام کارکردگی کو ووٹ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے، بانی پی ٹی آئی نیڈیڑھ کروڑ نوکریوں، لاکھوں گھروں کی تعمیرکا جھوٹا وعدہ کیا، ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا، پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی، ملک جب ترقی کرنے لگتاہے ان کو انتشار کی سیاست یاد آجاتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پی ٹی آئی پھر احتجاج اور سازش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احسن اقبال پی ٹی آئی کی سیاست کہا کہ

پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، مشترکہ کوششوں کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، جس کے خلاف جنگ اکیلے نہیں لڑی جا سکتی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، اس کے باوجود ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔

 انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب کر دیا تھا، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، 1700 جانیں ضائع ہوئیں اور ملک کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وفاقی وزیر نے اسموگ کو بھی ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خراب فضائی معیار کی وجہ سے عوام کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا: احسن اقبال
  • عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، احسن اقبال
  • آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے اور پی ٹی آئی فساد اور احتجاج کی سیاست کررہی ہے، خواجہ آصف
  • عوام یوم ترقی اور یہ یوم انتشار منا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • حکومت پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبوں اور عالمی شراکت داروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئےپرعزم ہے،احسن اقبال
  • موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، مشترکہ کوششوں کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں، احسن اقبال
  • پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے: احسن اقبال
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل، تنہا جنگ نہیں لڑ سکتے، احسن اقبال