مردان: گمشدہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی لاش مل گئی، دوست ہی قاتل نکلا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مردان میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے طالب علم کے دوست کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقتول مزین علی کے والد سرتاج خان نے 2 فروری کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے گمشدہ طالب علم کی تلاش شروع کی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل مردان فیاض خان نے اپنے دفتر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا، تاہم مزین علی کی لاش کھنڈر نما مکان سے مل گئی۔
پولیس نے طالب علم کے قتل میں اس کے دوست زریاب کو (جو خود میٹرک کا طالب علم ہے) گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر سرکل نے کہا کہ مقتول اور ملزم کے مابین دوستی تھی اور ملزم مقتول سے عمر میں ایک سال چھوٹا ہے، دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلی، مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Post Views: 2