Jasarat News:
2025-02-10@14:26:58 GMT

عالمی یوم مرگی’’دی پیشن ایوارڈ‘‘ کی تقریب کل ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیورولوجی ایویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن (NARF) پاکستان نے عالمی یوم مرگی کی مناسبت سے مریضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ”دی پیشن ایوارڈ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا مقصد ایسے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مرگی کے مرض کے ساتھ اپنے تمام کاموں کو بہ خوبی انجام دیں رہے ہیں اوراپنی روزمرہ کی زندگی ایک عام انسانوں کی طرح گزار رہے ہیں۔ تاکہ دوسرے مرگی کے مریضوں میں اس بات کا احساس اُجاگر کیا جا سکے کہ وہ بھی اس معاشرے کے کارآمد شہری ہیں اور وہ اس بیماری کے ساتھ ایک صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ دی پیشن ایوارڈکی تقریب پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اور الخدمت کے اشتراک سے بروز منگل پیما ہاؤس (پی ای سی ایچ ایس کمیونٹی سینٹر شاہراہ قائدین) میں کیا جا رہا ہے ‘ جس میں پروفیسر محمد واسع، پروفیسر عبداللہ متقی، پروفیسر عبدالمالک، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری، ڈاکٹر عرفان حشمت، ڈاکٹر صبا زیدی اور حامد الرحمن خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔

چیف جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ، کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں، آپ کو اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا بھی حق ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق سے متعلق فیصلے ہیں جو عدالت کو ہی کرنے چاہئیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے تو اس کی سماعت آئینی بنچ میں ہونی چاہیے جس پر بیرسٹر علی طاہر نے جواب دیا کہ اٹک سیمنٹ کیس میں یہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ ریگولر بنچز کسی بھی قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست میں اٹھائے گئے سوالات کا دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • خبردار!!!شوگر کے مریض ہیں تو اس پھل سےضروربچیں
  • امریکہ، فلو وائرس نےماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
  • متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس
  • عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلیے بنگلہ دیشی تعلیمی قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گی
  • امن مشقیں 2025: طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، خواجہ آصف
  • کشمیر کوئز رننگ ٹرافی ڈے جے گورنمنٹ سائنس کالج نے جیت لی
  • پی ٹی آئی، سول سوسائٹی نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
  • ڈاکوراج کیخلاف انڈس ہائے وے پر دھرنے کی تیاریاں
  • کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیا