مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔پشاور میں پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، آئین کہتا ہے کہ نظام اسلامی ہوگا، اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے عمل جمہوریت ہے، ملک میں آئین و قانون پر عمل کون کرتا ہوں، ہم دینی مدارس کے لیے اسلام آباد مارچ کرسکتے ہیں، تو قبائل کے لیے بھی مارچ کریں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں، لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے، سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، اعتدال اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، اعتدال اپنانا ہوگا، فاٹا انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کا فیصلہ نہیں تھا، ہم نے پہلے کہا تھا کہ فاٹا میں ریفرنڈم کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کا پہلا مقصد امن تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا، امن سے محروم قوم ہر چیز سے محروم ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے اسلام آباد مارچ مولانا فضل الرحمان نے سب نیوز

پڑھیں:

8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی: مولانا فضل الرحمان


مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مردان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی جبکہ خیبر پختون خوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔ 
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ 

دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی عائد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہم ریاست، آئین و ملک کے وفادار، سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، فضل الرحمان
  • جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، عبدالغفور حیدری 
  • مولانا فضل الرحمٰن کی قبائلی حقوق کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی
  • پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
  • امریکا افغانستان میں دوبارہ جنگ پر غور کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی: مولانا فضل الرحمان
  • وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • امریکی صدر کو بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا