پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ کوئی بھی ملک تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا اور عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے "اڑان پاکستان" منصوبے کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت ہائیڈرو الیکٹرک پارکس قائم کیے جائیں گے، سیلاب اور ہیٹ ویو کی پیشگی اطلاع کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، اور کم کاربن کے اخراج والے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ قومی ماحولیاتی پالیسی اور گرین اینڈ کلین پاکستان جیسے اہداف کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کا مقصد مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی ماحولیاتی پائیداری کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہیں، لیکن اس میں عوام، نجی شعبے اور بین الاقوامی برادری کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہوگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موسمیاتی تبدیلی انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
کشمیری حقِ آزادی کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد میں مصروف ہیں: احسن اقبال
احسن اقبال— فائل فوٹووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےحقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خود ارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال، تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، کشمیریوں کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ہے، پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب کشمیریوں کے خواب تعبیر پائیں گے۔
خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے: میر سرفراز بگٹیوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کشمیری گزشتہ 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف قربانیاں دیتے آرہے ہیں، کشمیریوں کا صبر، حوصلہ اور استقلال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ جب تک کشمیری بھارتی ظلم و ستم کا شکار رہیں گے پاکستان کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا، پاکستان اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگا، کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ہر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی محاذ پر جاری رہے گی۔