Daily Mumtaz:
2025-02-07@08:47:45 GMT

غزہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ افراد کی جنوب سے شمال منتقلی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

غزہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ افراد کی جنوب سے شمال منتقلی

اقوامِ متحدہ نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ سے زائد لوگ غزہ کے جنوبی حصے سے شمالی حصے میں منتقل ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 10 ہزار سے زائد امدادی ٹرک امداد لے کر پہنچ گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں لوگوں کو بڑی تعداد میں خیمے، خوراک اور ادویات دی جا رہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے بچوں کے خصوصی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں خیموں، خوراک، پانی، صحت و صفائی کی سہولتوں اور طبی ساز و سامان کی ضرورت ہے، اپنے علاقوں میں واپس آنے والے بیشتر افراد کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق طبی ساز و سامان کے ہمراہ 63 ٹرک غزہ آئے ہیں، جس سے خالی ہونے والے 3 گوداموں کو دوبارہ بھرنے میں مدد ملے گی۔

اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر کے مطابق جنگ بندی کے بعد 100 سے زائد بیماروں اور زخمیوں کو مصر منتقل کیا گیا ہے، غزہ میں ہنگامی مدد کے لیے 5 ایمبولینسز بھی اس علاقے میں بھیجی گئی ہیں، اس کے علاوہ 22 تندور بھی علاقے میں کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں مسقتل جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے سے لوگوں کی کسی اور جگہ منتقلی کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 98 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 98 لاکھ سے زائد مالیت کی 96.807 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
 

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.007 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ نوشہرہ میں امن گڑھ کے قریب ایک کار سے 52.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 

اُدھر شیخوپورہ میں فیروز والا کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 16.8 کلو گرام افیون پکڑی گئی جب کہ چناب ٹول پلازہ گجرات میں ایک اور کار سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے پر ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلو گرام چرس جب کہ حیدر آباد ہی میں پیٹرول پمپ کے قریب 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 98 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • ٹرمپ نسلی بنیادپر فلسطینیوں کی منتقلی سے باز رہیں،اقوام متحدہ کا انتباہ
  • امریکہ: دس انتہائی خطرناک غیر قانونی تارکین وطن کی گوانتانامو بے منتقلی
  • سٹاک ایکسچینج میں مندی
  • جاپان میں شدید برفباری ،شمال اور مغربی ساحل متاثرہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات
  • غزہ: جنگ بندی کے بعد اب تک دس لاکھ افراد کو غذائی امداد کی فراہمی
  • جانیے کہ یو این امن کار 65 سال سے کانگو میں کیا کر رہے ہیں؟
  • افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان کو خطرہ لاحق، اقوام متحدہ
  • ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی