ماتلی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے انہوں نے میرٹ پر آنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بند اسکولوں کو کھولنا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔ نئے اساتذہ کے آنے سے کئی بند پڑے اسکول کھل گئے ہیں اور الحمداللہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے انہوں نے نئے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ تدریس کے مقدس پیشے کو صرف روزگار نہ سمجھیں بلکہ اسے خدمت سمجھ کر انجام دیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ضلع کونسل

پڑھیں:

ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لیا جائے، پاکسانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اور سہولت کار کا مرکز ہے، داعش کی بات ہر جگہ ہورہی ہے مگر ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی بات نہیں ہورہی جن سے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، یہ گروہ سرحد پار سے آپریٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 4 دہائیوں تک دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے جن کی فنڈنگ دشمن ممالک نے کی۔ دہشتگردی میں 80 ہزار جانیں گنوائیں، معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں انسداد دہشتگردی نظام اور پابندیوں میں ضروری اصلاحات پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل منیر اکرم

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دہشتگردی، پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا
  • ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لیا جائے، پاکسانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب
  • اسداللہ بھٹو، حسین محنتی کی اساتذہ کے دھرنے میں شرکت
  • ٹنڈوجام:اساتذہ کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج
  • غزہ پر او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس طلب کرنے پر پاکستان کی حمایت
  • بدین ،حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ ضلع بدین کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گروپ
  • پاکستان بارسمیت دیگروکلاء تنظیموں نے ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا
  • خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاو گھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمی بخاری
  • ریلوے پولیس میں شمولیت کا شاندار موقع، نوجوانوں کیلئے اچھی خبر