اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت سزایافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر کل تک ملتوی کردی گئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی  کر دی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے،وکیل رانا وقار نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔

اب آپ سوئی سے لے کر گاڑیوں تک Wise Market سے خرید سکتے ہیں، گاڑیوں کی انسپیکشن اور خرید و فروخت وہ بھی آن لائن

جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا دوسرے کسی بھی فریق کا کوئی وکیل ہے؟عدالتی عملے نے ججز کو جواب دیا کہ کسی فریق کاکوئی وکیل نہیں پہنچ سکا، جسٹس مندوخیل نے کہاکہ رانا صاحب آپ بھی تو پہنچ گئے ہیں تو راجا صاحب بھی پہنچ سکتے تھے،سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس سماعت کیلئے پکارا گیا ، سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود نہیں تھے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ فریق مقدمہ کے وکلا میں سے کوئی دلائل دینا چاہے تو دے سکتا ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کیا ویڈیو لنک  پر کوئی فریق مقدمہ کا وکیل ہے تو دلائل دے سکتا ہےعدالتی عملے نے کہاکہ ویڈیو لنک پر بھی کوئی وکیل موجود نہیں ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ ٹھیک ہے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردیتے ہیں۔

کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ

پڑھیں:

قاضی احمد میں وکلا کا احتجاج

قاضی احمد( نمائندہ جسارت) ایس ایس پی حیدرآباد۔فرخ لنجار کی جانب سے حیدرآباد کے وکیل کے کی جانے والی بداخلاقی اور بلاوجہ ایف آئی آر درج کرنے والے عمل کے خلاف تعلقہ بار قاضی احمد کے وکیلوں کا عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور قومی شاھراہ پر دھرنا دے کرپولیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اسموقع پر وکیل رھنماء الطاف حسین رند حفیظ الرحمن جونو غلام اللہ مری الھبخش چانڈیو اشتیاق مہر عابد انڑ نیاز حسین جتوئی علی گل کھورکھانی علی گوھر مہر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایس ایس پی حیدرآباد کو عہدے سے ہٹانے تک وکلاء کی یہ تحریک جاری رہے گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز سے قانونی امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی
  • سلمان خان کونسا کرئیر اپنانا چاہتے تھے؟ اداکار کا انکشاف
  • ’لگتا ہے وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں‘ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی
  • وکلاء کی عدم پیشی پر ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کل تک ملتوی
  • شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں: جسٹس جمال مندوخیل
  • کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی
  • قاضی احمد میں وکلا کا احتجاج
  • اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، علی امین گنڈاپور
  • ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار