بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جا ری کردہ جھوٹے ریمارکس سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب سے بھرپور ہیں۔یہ چین کے خلاف بے بنیاد الزامات ہیں اور جان بوجھ کر چین اور متعلقہ لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کے روز
ترجمان نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے ٹھوس تعاون میں کوئی شرائط نہیں ہیں، کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس سے متعلقہ ممالک اور عوام کے لیے فائدہ اور خوشحالی پیدا کی گئی ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا رجحان ناقابل واپسی ہے۔ چین نے کبھی پانامہ کینال کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور کینال کے معاملات میں چین کا نام نہاد کنٹرول ایک من گھڑت جھوٹ ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون نے 150 سے زائد ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ چین امریکہ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کوئی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان معمول کے تبادلوں اور تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی۔ یکم سے 6 فروری تک امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاناما اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کے دورے کے دوران چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون اور پانامہ کینال سمیت چین سے متعلق تبصرے کیے۔ اس حوالے سے تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ، قابل تجدید توانائی و کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے، قابل تجدید توانائی اور کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اورسائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں5000 ٹن یومیہ اضافے، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کی کے پیداواری پلانٹ کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔منصوبے پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے صدر مملکت آصف زرداری کی چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر گفتگو بھی کی۔چینی صدر سے ملاقات میں صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پہلے ہم چین کے اتحادی ہیں، پھر کسی اور کے، چین اور پاکستان کی سرحدیں ایک جبکہ باقیوں کی ہزاروں کلومیٹر دور ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ چین اور پاکستان فولادی دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں چین کی جانب سے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کو اپ گریڈ کر کے جدید ترقیاتی راہداری بنایا جائے گا، پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پاکستان اور چین نے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے اور خلا میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا۔چین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے جبکہ مشترکہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہونی چاہیے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے فلسطین کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ صدر آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی آئندہ ہفتے امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے: وزارت خارجہ
  • چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ
  • اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ، قابل تجدید توانائی و کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے
  • غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ
  • چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
  • چین کی غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کی مخالفت
  • چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ