ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ،الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کلیم اختر: ملک بھر میں خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں بارشوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے زرعی پیداوار اور پانی کی کمی کے مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔
پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری تک کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور 8 مختلف شہروں میں پانی کی کمی کا شدید خطرہ ہے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
اس کے علاوہ 4 دیگر شہروں میں بھی نچلے درجے کی خشک سالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مزید بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ ملکی سطح پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
این ڈی ایم سی نے ملک بھر کی صوبائی حکومتوں کو اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خشک سالی
پڑھیں:
والدین ہوشیار ،تعلیمی اداروں کے لیے نئے احکامات جاری
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر سے اموات کی شرح تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے علاج کی مفت سہولیات میسر ہوں۔ فضائی اور پانی کی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔