میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لیاقت آبادکے رہائشی کچرا گلیوں میں نہ پھینکیں، طارق نظامانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد ضلع وسطی اور یوسی چیئرمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں تاکہ شہری کچرا اپنے گھروں، کھڑکیوں سے باہر نہ پھینکیں، انہوں نے کہا کہ ہم بار بار لیاقت آباد کی گندی گلیاں صاف کرواتے ہیں لیکن رہائشی اپنے گھر کی کھڑکیوں سے کچرا پھینک کر گلیاں دوبارہ کچرے سے بھر دیتے ہیں۔ اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے علاوہ 8 یوسیزکے چیئرمین، کنسلٹنٹ فرحان لودھی و متعلقہ افسران موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس مسئلے کا باقاعدہ حل نکالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کا کام گھرگھر آگاہی پہنچانا، ایس ایس ڈبلیو ایم کے اہلکاروں کو کچرا گھر سے اٹھانے کے ٹائم مقررکرنا، گھروں کے مطابق ریسورس کی تعیناتی کو چیک کرنا اور علاقے میں صفائی ستھرائی سے متعلق تمام کاموں کی مانیٹرنگ شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد نے علاقے میں رکشہ اور عملے کی تعداد مزید بڑھانے کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹھٹھہ ،ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی مختلف چھاپوں میں گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں
  • حیدرآباد گسٹا کی جانب سے نائلہ سمو ں کیخلاف اساتذہ سیاہ پٹی باند ھ کر احتجاج کررہے ہیں
  • وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
  • حیدرآباد پریس کلب کے باہر خواتین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں
  • لیاقت آبادکے رہائشی کچرا گلیوں میں نہ پھینکیں، طارق نظامانی
  • کیا رجب بٹ اپنی سزا پر عمل درآمد کررہے ہیں، پنجاب وائلڈ لائف کا بیان سامنے آگیا
  • ماضی کی فاش غلطیوں کی وجہ سے جوان جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، وزیراعظم