2025-03-12@15:32:39 GMT
تلاش کی گنتی: 473

«پشاور جانے والی»:

(نئی خبر)
    مائیکرو بایوم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک نارنجی کھانے سے انسان کے ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کی قیادت ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے ایک انسٹرکٹر اور میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ایک معالج ڈاکٹر راج مہتا نے کی۔ اس تحقیق میں پتہ چلا کہ لیموں آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے جو موڈ پر اثرانداز ہونے والے دماغ کے دو کیمیکلز کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، سیرٹونن اور ڈوپامائن۔ محققین نے 100,000 سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کو دیکھا جنہوں نے اپنی خوراک اور صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس تحقیق میں صرف رس بھرے پھل جیسے لیموں...
    سٹی42:  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  6پروازیں  منسوخ کر دی گئیں. تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، جبکہ ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اور پی ایف 145 منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ، کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل مسائل کو بتایا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔  
    کراچی: کورنگی نمبر ڈھائی  پیٹرول پمپ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کے ایم سی محکمہ فائربریگیڈ کے فائر افسر ظفر خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ کورنگی نمبر ڈھائی  پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں  آگ لگ گئی جس کے بعد ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا ۔جس نے مذکورہ گودام پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ایک اور اضافی فائر ٹینڈر بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گیا۔ایک فائر ٹینڈر نے گودام میں لگی آگ  کو بجھادیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا۔ یہ گتے کا گودام یے۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں...
    اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ منرل اینڈ مائننگ گلگت بلتستان کی مائنیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دیامر، استور، نگر، گلگت اور ضلع غذر میں مائینگ لیزز پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، حکومت نے جن کمپنیوں کو مائننگ لیز دی ہیں، قانون کے مطابق متعلقہ کمپنیاں کام کریں، صرف لیز...
    سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات میں نامزد راہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے فرد جرم میں عائد کیے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ ملزمان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہمارے کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کر کے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ...
    امریکی فوجی اسکولوں میں 2007 میں شائع ہونے والی کتاب ;Freckleface Strawberry کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کتاب میں ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کے چہرے پر داغ اور بال سرخ رنگ کے ہیں۔ یہ معصوم لڑکی اپنے اس بدنما حلیے کو قبول کرنا سیکھتی ہے اور زندگی کے سفر میں کامیابیاں بٹورتی ہے۔ یہ کتاب ہالی ووڈ کی اداکارہ اور مصنفہ جولین مورے نے لکھی تھی۔ اس کتاب پر پابندی ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی اسکولوں میں تمام کتابوں کا "مطابقتی جائزہ" لینے کی پالیسی کے تحت عائد کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا مقصد اسکولوں کے تعلیمی مواد’’جنسی تفریق یا امتیازی مساوات‘‘ کی شناخت کرنا ہے۔ کتاب پر پابندی کے...
    سینئر بالی وڈ اداکارہ ارونا ایرانی وہیل چیئر پر بنکاک سے ممبئی پہنچ گئیں جہاں انہیں ہاتھ میں بیساکھی اور پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا۔ ارونا ایرانی دو ہفتے قبل بینکاک میں ایک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ صحافی وکی لالوانی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ارونا ایرانی کو وہیل چیئر پر بیٹھے اور چہرے پر ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق وہ کافی تکلیف میں ہیں لیکن ماہر معالجین کی نگرانی میں بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اب تک حادثے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تکلیف کے...
    انسداد دہشتگردی عدالت سوگادھا نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ منگل کے روز سوگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میاںوالی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردیی ہے جبکہ ملزمان نے فرد جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کا اعلان بڑی پیش رفت نہیں، بیرسٹر گوہر دوسری طرف اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل...
    سانحہ 9مئی کیس:عمر ایوب و احمد بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز و مقدمہ میں نامزد دیگر متعدد کارکنان عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت...
    سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز و مقدمہ میں نامزد دیگر متعدد کارکنان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں عمر ایوب ، ملک احمد خان بھچر ، بلال اعجاز و مقدمات میں نامزد دیگر متعدد کارکنان پر فرد جرم عائد کردی،...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج محمد نعیم شیخ نے کی سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر پر فرد جرم عائد کر دی۔ اس کے علاوہ ایم این اے بلال اعجاز ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار تھانہ...
    مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ’مقامی زبانوں کے فروغ میں اضافے پر مکالمہ‘ کے عنوان سے ایک روزہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شمالی پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے 28 ماہرین لسانیات اور ادیبوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فورم فار لینگویج انیشیٹوز (ایف ایل آئی) ‘کے زیر انتظام منعقد ہوئی جس کا مقصد مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور افراد کے مابین تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: مادری زبانوں کا عالمی دن ہمیں کیا پیغام دیتا ہے؟ اس موقع پر چترال اور غذر میں بولی جانے...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے،بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فارن فنڈڈ دہشتگردی ہے،پاکستان کی دشمن قوتیں دہشتگردوں کے پیچھے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے بلوچستان کا عام آدمی نہیں، پہاڑوں سے آ کر بسوں سے اتار کر مارنا ایسے لوگ تو دیگر شہروں میں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا دہشتگرد بلوچستان میں بھتہ خوری نہیں کرتے ، کوئلہ کانوں سے پیسے نہیں لیتے؟، 22 سے 23 مزدوروں کو گولیاں ماردی گئیں یہ آزادی کی تحریک ہے؟ ،...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لاہورپولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرلیا، مقتول بھی برخاست شدہ پولیس اہلکار نکلا۔(جاری ہے) سوموارکے روز سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی تھی، جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی۔ملزم کانسٹیبل ارشد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم ارشد نے میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)  امیگریشن نے گداگری میں ملوث خاتون کو ملائیشیا جانے سے قبل آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کاروائی میں ملائشیاء جانے والی نسرین چناء نامی خاتون کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن کلئیرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والے محمد اعظم نامی مسافر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر سال 2024 میں سیالکوٹ ائرپورٹ سے ورک ویزا پر متحدہ عرب امارات گیا تھا۔ مسافر عامر کریم نامی ایجنٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی گتھی سلجھنا شروع ہوگئیں اور لاہور پولیس آپریشن اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق روپوش ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر میانوالی سے گرفتار کیا گیا، سیاسی راہ نما کے ڈیرے کے کوارٹر سے گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا کہ جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی، ملزم نے قتل کا اقرار کر لیا، ابتدائی  تفصیلات بھی بتائیں ہیں۔  ڈی آئی جی آپریشنز...
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی گتھی سلجھنا شروع ہوگئیں اور لاہور پولیس آپریشن اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روپوش ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر میانوالی سے گرفتار کیا گیا، سیاسی رہنما کے ڈیرے کے کوارٹر سے گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی، ملزم نے قتل کا اقرار کر لیا، ابتدائی تفصیلات بھی بتائیں ہیں۔ ڈی آئی...
      بیجنگ : سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈائریکٹر ہان ون شیو نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں چین میں زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق معاملات میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق پہلی بات یہ کہ اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے. پورے سال میں اناج کی پیداوار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے تجاوز کر کے ایک تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ سویابین کی پیداوار 20 ملین ٹن سے زیادہ رہی...
    ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 ) بنگلہ دیش میں احتجاجی تحریک میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تحتہ الٹنے میں پیش پیش رہنے والی بنگلہ دیشی طلبہ تنظیم”سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن “نے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے قیام کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے میں کیا جائے گا. سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن (ایس اے ڈی) نامی طلبہ تنظیم نے ابتدا میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ایک تحریک شروع کی تھی لیکن جلد ہی یہ ایک وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئی اور اسی ملک گیر خونی احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اگست 2024 میں اقتدار چھوڑ کر انڈیا جانا پڑا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی میچز کی تیاریاں مکمل، اسلا م آباد ،راولپنڈی پولیس نے دوران ہیوی اور عام ٹریفک کیلئے پلان ترتیب دیدیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تاحکم ثانی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک جناح ایونیو جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ اور فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے اور آبپارہ سے بہارہ کہو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آرٹیکل 245 کا حوالہ تو اس کیس میں غیر متعلقہ ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر بھنڈاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو...
    اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے دوران ہیوی اور عام ٹریفک کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تاحکم ثانی ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک جناح ایونیو جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ اور فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے اور آبپارہ سے بہارہ...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آ باد سے مری جانے اور اآنے والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نےدارالحکومت کے کشمیر چوک ( ڈھوکری چوک ) مری روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے سنگم پر انڈر پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا ،تعمیراتی فرم نے کام شروع کردیا ، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اب انڈر پاس کشمیر چوک سے بہارہ کہو اور مری جانے کیلئے جانے والی ٹر یفک کیلئے تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک اسی انڈر پاس کے اوپر سےجائے گی یہ پراجیکٹ بھی سرینا چوک انڈر...
     (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سےروانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔  منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔  کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی کراچی سے...
    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
    مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2.5 کروڑ روپے مالیت کی یہ گاڑی عام سڑکوں پر بھی چلائی جاسکتی ہے اور گاڑی کے بونٹ اور ڈِگی میں پروپیلرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت اسے فضا میں بلند کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی الیف ایئروناٹکس نے اس گاڑی کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ فضا میں اڑتی نظر آرہی ہے، یہ منظر کسی سائنس فکشن فلم جیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ کار ایک بار چارج ہونے پر 354 کلو میٹر سڑک پر چل سکتی ہے اور 177 کلو...
    مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والی پاکستانی فنکار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فیشن و انٹرٹینمنٹ کی دینا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صحافی نے اس جوڑے کے ولیمے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے صحافی نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کو مبارک باد بھی دی۔ View this post on Instagram A post shared by Omair Alavi (@omair78) ولیمے میں دلہنیا نے سیفد شرارہ زیب تن کیا جس پر سُنہرا اور خاکستری رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ دُلہے نے حسبِ روایت سوٹ کا...
    نئی دہلی: بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی اسمگلنگ میں ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جس کے ذریعے افیون، ہیروئن، اور نشہ آور ادویات افریقی اور امریکی ممالک تک پہنچائی جا رہی ہیں۔  اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے اسمگل ہونے والی افیون اور دیگر نشہ آور کیمیکل صحت عامہ کے لیے شدید خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ UNODC کے مطابق، بھارت میانمار سے لے کر وسطی امریکہ اور افریقی ممالک تک غیر قانونی منشیات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ حال ہی میں نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی (NDLEA) نے بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین...
    میانوالی (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے‘ اگرکسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا‘ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی...
    بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔ اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔ اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔ اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم...
    اپنے دورے کے دوران فورس کمانڈر نے تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA) میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے آج ضلع دیامر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی، سماجی، ترقیاتی سرگرمیوں میں شرکت کی اور امن وامان کا جائزہ لیا۔ فورس کمانڈر نے علمائے کرام، امن جرگہ کے  ممبران اور عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فورس کمانڈر نے دیامر کے علمائے کرام کا علاقے میں امن وامان کے قیام میں...
    اس وقت چیمپیئنز ٹرافی جاری ہے اور کل اس ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانا ہے، پاکستان اور انڈیا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟ کرکٹ کی دنیا کے اس دو روایتی حریفوں کے درمیان جب بھی میچ ہوتا ہے، میڈیا اسے ٹاکرا اور دنگ جیسے عنوانات دیکر میچ سے بڑھ کر جنگ کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نفرت کی اس فضا میں ہوا کا تازہ جھونکا ٹین اسپورٹس کے کی جانب سے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے ٹین اسپورٹس کے پروگرام ’ڈی پی ورلڈ...
    ہم اپنے بچپن سے سنتے آ رہے تھے کہ فیوچر مین اڑنے والی کاریں چلا کریں گی، اب ہم نے اپنی آنکھوں سے اڑنے والی کار کو سڑک پر دوڑنے والی کار کو “اوپر سے اوورٹیک” اور “اوپر سے کراس” کرتے دیکھ لیا۔ اڑنے والی کار کی اڑتے ہوئے دوسری کاروں کے اوپر سے گزرنے کی ویڈیو کلپ اس وقت دنیا مین وائرل ہو رہی ہے۔ کاروں کو اڑانے کا پرانا خواب سچ کر دکھانے میں اب تک کئی کمپنیاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حالیہ تجربہ کچھ زیادہ منفرد ہے کہ اڑنے والی کار کہیں سے بھی اڑان بھر سکتی ہے اور کہیں بھی دوبارہ سڑک پر لینڈ ہو سکتی ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی (U.S. آٹومیکر) ایلف ایروناٹکس...
    مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پاکستان بھر کی سات کمپنیوں کی ادویات جو ازاد کشمیر سمیت مظفرآباد میں بھی سپلائی کی جاتی ہیں ان کو جعلی قرار دے دیا گیا ہیں کراچی ملک بھر میں فروخت ہونے والی 7 فارما کمپنیوں کی مختلف ادویات جعلی قرار دے دی گئیں۔ انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) نے 7 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کو جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ بعض ادویات میں زہریلے اور نشہ آور/سائیکو ٹراپک اجزا ناقابل قبول مقدار میں شامل ہیں جو جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان مصنوعات کو لائسنس نمبر کبھی الاٹ نہیں کیے گئے، ادویات...
     (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔  کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئی۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا...
    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹو کے نیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے، حملہ آوروں کی جانب سے ان کمپنیوں کے زیر استعمال نیٹ ورکس تک رسائی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے تحت قائم نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان نے...
    اسعد نقوی : پاکستان میں آج  مادری زبانوں کے  عالمی دن کی سلور جوبلی منائی جا رہی ہے  یونیسکو نے  1999 میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے 21 فروری کا دن عالمی سطح پر  منانے کے لیے مقرر کیا  پہلی بار  21 فروری 2000 کو مادری زبانوں کا عالمی  دن منایا گیا یوں آج 21 فروری 2025 کو مادری زبانوں کے  عالمی  دن کی سلور جوبلی منائی جا رہی ہے ۔مادری زبان کے عالمی دن کا اعلان پہلے یونیسکو نے کیا اور بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسے اپنایا، ۔ کثیر لسانی تعلیم نہ صرف جامع معاشروں کو فروغ دیتی ہے بلکہ غیر غالب، اقلیتی اور مقامی زبانوں کے تحفظ میں بھی مدد کرتی ہے۔ یہ...
    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ کیڈانس فریڈرکسن ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انھیں حال ہی میں کالج کےلیے 40 ہزار ڈالر اسکالر شپ ملی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، کیڈانس 17 فروری کو فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔ فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق کیڈینس کا کار حادثہ پیر کے روز اسٹیٹ...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے   Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل  افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ"  کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس...
    لاہور سمیت پنجاب کہ بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم نکلنے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مختلف اضلاع میں میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے اثرات موجود ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہو کر 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔   محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
     (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 9پروازیں منسوخ ہوگئیں جس میں لاہور کی تین اور اسلام آباد کی چارپروازیں شامل ہیں۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،502اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 شامل ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی پی...
    میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)عام طور پر صدارت کا منصب کئی برسوں پر محیط ہوتا ہے، مگر تاریخ میں ایک ایسا منفرد واقعہ بھی پیش آیا جہاں میکسیکو کے صدر پیڈرو لاسکورین نے محض 45 منٹ کے لیے اقتدار سنبھالا اور پھر مستعفی ہو گئے۔ یہ دنیا کی مختصر ترین صدارت سمجھی جاتی ہے۔ میکسیکو کا انقلابی دور 1910 سے 1920 کے درمیان میکسیکو ایک بڑے انقلابی دور سے گزر رہا تھا، جہاں مسلسل سیاسی عدم استحکام، حکومتوں کے تختے الٹنے اور بغاوتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور ملک میں انتشار کی کیفیت رہی۔   9 فروری 1913 کو ایک نئے سیاسی بحران کا آغاز ہوا جب جنرل وکٹوریانو ہویرٹا نے صدر فرانسسکو آئی۔ مادیرو کی...
    آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
    ‎سونیا مجید نے تاریخ رقم کر دی، دبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز ‎دبئی، متحدہ عرب امارات موسیقی کی دنیا میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر، عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور فنکارہ سونیا مجید کو دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ تاریخی اعزاز انہیں ملنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بنا دیتا ہے، جو جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان کی علامت ہے۔‎یہ شاندار تقریب لاونڈر ہوٹل، النہضہ، دبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بالی وڈ کے ستارے، معزز شخصیات اور ثقافتی نمائندے موجود تھے۔ ڈی پی آئی اے ایف – آئیکون ایوارڈ فلمز...
    بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
    دہلی(نیوز ڈیسک)5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بنیاد بھی 1925 میں کانپور میں رکھی گئی تھی۔دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں، جن کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں...
    ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
    نئی دہلی: بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان (نہانے) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر پلیٹ فارمز پر نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس گنگا میں نہانے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف زاویوں سے بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔  ان ویڈیوز کو ’بلر‘ کرکے رکھا جاتا ہے اور مکمل رسائی کے لیے انہیں ٹیلیگرام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیوز اور...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے جانے والی 3پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔  کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔
    MUMBAI: جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، اور پانچ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ان کی حالیہ فلم چھاوا (2025) باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے، جس نے پہلے ہی پانچ دنوں میں 151.28 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، اور توقع ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر 500 کروڑ روپے کا بزنس کر سکتی ہے۔ رشمیکا کی بلاک بسٹر فلموں میں چھاوا (2025)، پشپا 2 (2023)، اینیمل (2023)، وارث (2023)، اور پشپا 2 شامل ہیں۔ پشپا 2 نے دنیا بھر میں 1542 کروڑ روپے کا بزنس کر کے تیسری سب سے زیادہ کمائی...
    کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
    پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے پیش کیے جانے والے بل کو مسترد کر دیں۔ جو کھیلوں کے مقابلوں کے دوران سکارف پہننے پر پابندی سے متعلق ہے۔یہ بل دائیں بازو کے سینیٹرز کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔بل کا مقصد تمام مذہبی شناخت رکھنے والے لباس اور علامات کا کھیلوں کے دوران استعمال ممنوع قرار دینا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات امتیازی سلوک سے متعلق ہیں۔بل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور رواں ہفتے اس پر ہونے والی ووٹنگ سے طویل قانونی طریقہ کار کا آغاز ہوجائے گا اور اس کے نتائج غیر یقینی ہوں گے تاہم بل کا حتمی نتیجہ اسمبلی کے حتمی فیصلے...
    بولیویا : کھائی میں گرنے والی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک بولیویا میں مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیٹوسی شہر سے روانہ ہونے والی بس یوکالا قصبے میں 800 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
    نئی دہلی(انٹرنیشنل‌ڈیسک)بھارت میں ’مہا کمبھ میلے‘ کے دوران گنگا میں نہانے (اشنان) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق متعدد فیس بک پیج اور گروپس سمیت انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کی اشنان کرنے کی مختلف اینگلز سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو ’بلر‘ کرکے رکھا جا رہا ہے اور ان تک مکمل رسائی کے لیے ٹیلی گرام پران کی فروخت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے...
    پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں...
    ویب ڈیسک _ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے ملک کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں "لاقانونیت اور دہشت گردی” کو فروغ دے رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے گزشتہ برس ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔ شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور عبوری حکومت...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ادویات، گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز کی درآمد پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارماسوٹیکل اور سیمی کنڈکٹرز چپس پر صنعتی ٹیرف 25 فی صد یا اس سے زائد سے شروع ہو گا جو ایک سال کے دوران آہستہ آہستہ بڑھے گا.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ فارماسوٹیکل سیکٹر اور چپس سازی پر ٹیکس کب لگایا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ادویات اور چپس بنانے والوں کو امریکہ...
    کینری جزائر: اسپین کے کینری جزائر میں ایک نایاب مچھلی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی، جس کے بعد قدرتی آفات سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا۔ یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والی مخلوق ساحل پر ایک سیاح نے دریافت کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تیراکی کے لباس میں چمکدار چاندی کے رنگ کی مچھلی کو سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔   اس مچھلی کو جاپانی دیومالائی کہانیوں میں سمندی دیوتا کا پیغامبر کہا جاتا ہے اور اسے زلزلوں، سونامی اور طوفانوں کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔  یہ مچھلی عام طور پر 3,300 فٹ گہرے پانی...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7 بس مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیابلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں ڈیرہ...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں قومی شاہراہ پر مسلح دہشت گردوں نے مسافرگاڑی سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا۔نجی چینل کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بارکھان کی یونین کونسل رڑکن میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کرقتل کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس میں جاکر پہلے شناختی کارڈ چیک کیے، اور 7 مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں کو لورالائی کے مقام پر آگے جانے سے روک دیا اور جائے وقوعہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری روانہ کر...
    میانوالی کے علاقے اسکندر آباد کالونی میں شاپنگ سینٹر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق 10سال کا لڑکا محمد لقمان کراچی کا رہائشی تھا۔
    امریکا نے عمان کو 122 رنز کے تعاقب میں 57 رنز سے شکست دے کر بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا دیا۔ العامرات میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 54 ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر اسپن ٹریک پر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  اور مہمان ٹیم کو 122 رنز تک محدود رکھا۔ امریکا کی جانب سے ملنگ کمار 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونز 16، سنجے کرشنامورتی 16، آندریز گوس 14، ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 3، یاسر محمد 2، سیتیجا مکاملا 2 رنز بنا کر جبکہ کپتان منانک پٹیل، نُستوش کنیگے  اور سمت پٹیل بغیر کھاتا کھولے پویلین...
    اسلام ٹائمز: مزاحمتی قوتوں کے لیے جنگ میں "ان کی طاقت کا جو فقط تاثر تھا"دشمن کو "اس طاقت کا عملی احساس ہوا"۔ یہ جنگ دو دھاری تلوار ثابت ہوئی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 470 دن، تقریباً 16 ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی نے مقبوضہ علاقوں میں ایسی صورتحال پیدا کر دی جو اسرائیلی طاقت کے فسانے کو زائل کرنے کا باعث بنی۔ یہ شاید اسرائیل کی سب سے بڑی شکست ہے۔  تحریر: رضا رحمتی اسرائیل غزہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں لیکن بین الاقوامی تعلقات کے تناظر اور طاقت کی منطق  کے عنوان سے رائج سیاسی علمی اصطلاحات کی روشنی میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
    جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا، پھر اس کی عجیب و غریب نوعیت نے سب کو ہنسی میں مبتلا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں ایک شخص نے بینک کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ ملزم بینک کے اندر داخل ہو کر کیش کاؤنٹر کے قریب پہنچا، جہاں اس نے عملے اور موجود دیگر افراد کو دھمکایا کہ وہ زمین پر لیٹ جائیں اور اس کے بیگ میں نقدی ڈال دی جائے۔ ملزم کے چہرے پر نقاب تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک...
    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 کے طیارے کا بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا، جب ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہو گیا، اس صورتحال کے پیش نظر، کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ کپتان کی مہارت کے باعث طیارہ کامیابی سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر یا عملہ زخمی نہیں...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق موصولہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والی بسوں کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی۔ بس نمبر BSC465 کے فرش کے خفیہ ٹینکوں سے 9,340 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ بس نمبر SGS788 سے انجن پارٹس، اجینوموتو، غیر ملکی سگریٹس اور ٹائرز برآمد ہوئے۔ صدر کراچی پاسپورٹ کے باہر بس نمبر BSA736 سے سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری برآمد کی گئی۔   رضا نقوی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں اور اشیاء کی مالیت 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے، جبکہ برآمد اسمگل شدہ...
    بیروت: لبنانی حکام نے ایران سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے۔  اس سے قبل ایران سے بیروت جانے والی پروازوں پر 18 فروری تک کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ صدراتی ترجمان نجات شرف الدین کے مطابق، "وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران سے پروازوں کی معطلی کے دورانیے میں مزید توسیع کریں۔" تاہم، پروازوں کی بحالی کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایرانی پروازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے بعد لبنان نے دو ایرانی پروازوں کو بیروت لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ ایران سے ہتھیار لانے کے لیے...
     بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب مختلف ایونٹس میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ مونا لیزا نے حال ہی میں کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ انہوں نے ملیالم زبان میں کہا ‘نمستے کیرالہ، کیا آپ سب خیریت سے ہیں؟’، جس سے ہجوم میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle) بھارتی میڈیا کے مطابق مونا لیزا بھونسلے کو ایونٹ کے لیے 15 لاکھ روپے کی خطیر...
    گزشتہ برس پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ گلاس ٹرین کے نئے منصوبے کی تیاری کے لیے 18 مختلف محکموں پر مشتمل ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گلاس ٹرین کے اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے اور مسافروں کو ایک آرام دہ اور دلچسپ سفری تجربہ فراہم کرنا تھا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سیاحوں کے لیے پرُکشش ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے بھی ایک نئی اور سہل سفری سہولت ثابت ہوگا۔ گلاس ٹرین کا روٹ کیا ہوگا؟ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ ابھی کس مرحلے میں ہے؟  مری سے منتخب ہونے والے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے وی...
    کراچی: وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم "چھاوا" نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔ "چھاوا" کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبار کیا اور ریلیز کے پہلے دن 33.10 کروڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) جرمنی میں 23 فروری کو ہونے والے وفاقی انتخابات کے بعد نئی آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ملکی معیشت کو سنبھالنا ہو گا اور اسے معاشی ترقی کے لیے کوئی نئی حکمت عملی پیش کرنا ہو گی۔ جو قوم دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کے معیار کی وجہ سے مشہور ہوئی، اس نے گزشتہ پانچ برسوں سے کوئی حقیقی معاشی ترقی نہیں دیکھی۔ جرمن معشیت پٹری سے کیسے اُتری؟ متعدد عوامل نے جرمنی کو صنعتی پاور ہاؤس سے نکال کر اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان عوامل میں بہت زیادہ بیوروکریسی، ہنر مند کارکنوں کی کمی، نئی ٹیکنالوجی کی جانب سست...
    لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔ غیر ملکی ریڈیو (این پی آر) کے مطابق لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں چیف ماؤسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی بلی اب برمودا میں نئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ Diplomacy and a purr-fect role have lured me out of retirement. I’ve just started work as feline relations consultant (semi-retired) to the new Governor of Bermuda. I’ve been busy meeting very welcoming Bermudians @TheRoyalGazette @FCDOGovUK pic.twitter.com/v8BM548P2l — Palmerston (@DiploMog) February 4, 2025 لندن کی بلی ’پالمرسٹن‘2016 میں دولت مشترکہ کے دفتر میں بطور چیف ماؤسر تعینات ہوئیں اور سوشل میڈیا...
    محبت کی خاطر گزشہ سال انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔ سیما مئی 2023 میں بھارت آئی تھیں تاکہ وہ سچن مینا سے شادی کر سکیں، جو انڈیا میں نوئیڈا کے رہائشی ہیں۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا جو اب ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما نے انکشاف کیا کہ یو ٹیوب سے انہیں پہلی بار 45,000 روپے ملے تھے۔ اس کے بعد ان کی کمائی میں...
    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی آنے والی نئی رومانوی فلم میں کارتک آریان اور سریلیلا کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں کارتک کی آنے والی فلم ممکنہ طور پر عاشقی 3 کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پشپا 2 کے گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ سریلیلا کو خاتون لیڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔  سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں تاہم اس فلم کے ٹائٹل کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔         View this post on Instagram                       A...
    کراچی: اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں بآسانی شناخت کیا...
    دبئی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انہیں امریکا واپس بھیجنا ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔ اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پرواز چھوڑ دی اور دبئی میں قیام کر لیا۔ امریکی فیملی نے نیویارک میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے تلاش شروع کی۔ دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اونیجا کسی قانونی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوئیں، کیونکہ...
    کیمبرج: سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ڈیوائس بنائی ہے جو ہوا سے آلودگی کشید کر کے اس کو کاروں اور طیاروں کے ایندھن میں بدل سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے یہ نیا ری ایکٹر ضیائی تالیف سے متاثر ہو کر بنایا ہے جس کو ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں بدلنے کے لیے کسی تار یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ذرائع کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ یہ ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے لیے ایک نیا حل پیش کرتے ہوئے کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی ایس ایس) کا متبادل فراہم کرتا ہے۔ سی سی ایس کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) جنوبی جرمن شہرمیونخ میں گزشتہ جمعرات کو ایک کار سوار کی طرف سے کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والی 37 سالہ خاتون اور اس کی دو سالہ بیٹی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ اس حملے کو نفرت کو ہوا دینے کے لیے غلط استعمال نہ کیا جائے۔ میونخ میں حکام کی جانب سے آج 16 فروری بروز اتوار متاثرہ خاندان کے شہر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے، ''امل ایک ایسی شخصیت تھیں، جنہوں نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے لیے کام کیا۔‘‘ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے حصول اور یکجہتی اور...
    یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے ایک نیا ری ایکٹر تیار کیا ہے جو شمسی توانائی سے چلتا ہے اور ہوا سے آلودگی کو کشید کر کے اسے ایندھن میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اس ری ایکٹر کو ضیائی تالیف سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں تبدیل کرتا ہے بغیر کسی تار یا بیٹری کے۔ محققین کے مطابق یہ نیا ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے حل کے طور پر کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی ایس ایس) کا ایک متبادل پیش کرتا ہے۔  سی سی ایس کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے یا ختم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ سمجھا...
    بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔ Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔ بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا...
    پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب پنجاب کے علاقے بوریوالا سے سیہون جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس میں شرکت کے لیے سیہون جا رہے تھی کہ رانی پور میں قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب حادثہ پیش آیا...
    قومی شاہراہ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے روانہ والی زائرین کی کوچ الٹنے سے 10  افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ خیرپورکی تحصیل رانی پور میں پیش آیا جہاں  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 10 زائرین جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔ مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون...
    معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں۔ آج کل پاکسشتان شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے یکے بعد دیگرے فنکاروں کی شادی کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ابھی مداح کبریٰ خان اور گوہر رشید، امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کی تصاویر کے سِحر سے باہر نہیں آئے تھے کہ اب اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بننے لگی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein) یوں تو دولہا میاں احمد علی اکبر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے...
    ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع  سے خطاب  کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا اسباب ہوتی ہیں، شبِ برأت ایک عظمت والی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت گناہوں کی بخشش مانگنے والوں کے گناہ معاف فرماتا ہے، رزق کی فراخی چاہنے والوں کے رزق کو فراخ کرتا ہے۔ اس مبارک شب کا ہر لمحہ اور ہر ساعت خیر و برکات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مقدس راتیں...
     ویب ڈیسک:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اڑان بھرنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502شامل ہیں۔  دوسری طرف کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے مسقط فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644،کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 اورکراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
    اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔