کراچی:

اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں بآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مومن آباد اور اقبال مارکیٹ پولیس مشترکہ طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

کرائم سین یونٹ کی مدد سے واردات کے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سی سی ٹی وی فوٹیج

پڑھیں:

بلوچستان سے سینیٹ میں خالی ہونے والی نشست کیلئے انتخابی شیڈول جاری

—فائل فوٹو

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست بی این پی کے محمد قاسم کے مستعفی ہونے پر خالی  ہوئی تھی۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری

بلوچستان سے سینٹ کی تین خالی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 اس نشست کے لیے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی منگل اور بدھ کو جمع کرائیں گے۔

سینیٹ کی مذکورہ نشست کے لیے پولنگ 8 مارچ کو صوبائی اسمبلی میں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
  • لاہور میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں کی فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی
  • اسلام آباد :بائیکیا رائیڈر  سےگالم گلوچ اور تشدد  کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ غیر ملکیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، تین مغوی بحفاظت بازیاب
  • سرگودھا: اراضی تنازع پر فائرنگ کا معاملہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
  • جنوبی کوریا کی اداکارہ کی پُراسرار موت کی وجہ سامنے آ گئی
  • صرف 3 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بالی ووڈ فلم
  • ایک ہفتے میں 13مقابلے ایکڈکیت ہلاک ہوا،14زخمی
  • بلوچستان سے سینیٹ میں خالی ہونے والی نشست کیلئے انتخابی شیڈول جاری
  • تاوان کیلیے اغوا کی جانے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد