نہ دیپیکا اور نہ پریانکا؛ کس اداکارہ نے 3 سال میں 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمالیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔
اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔
اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔
اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم چھاوا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح مسلسل تین سال تک سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ رشمیکا منڈنا نے ساؤتھ انڈین سمیت ممبئی کے سینماؤں میں بھی ہلچل مچا دی۔
رشمیکا کے ساتھ کام کے خواہش مند فلم پروڈیوسرز کی قطار لگ گئی ہے اور سب کی یہی خواہش ہے کہ کسی طرح اداکارہ کو سائن کرلیں۔
فلم ساز اور ہدایت کار رشمیکا منڈنا کو قسمت کی دیوی ماننے لگ گئے ہیں وہ جس پر مہربان ہوجائیں اس کے بھاگ جاگ اُٹھتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کا گانا جیکولین فرنینڈس کو بھا گیا
پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’ہوا بن کے‘ جیکولین فرنینڈس کو بھی بھا گیا۔
بھارتی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کے گانے کی تعریف کی ہے۔
اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس گانے کی ہیروئن کنزا اور ہیرو منور کی تعریف بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ ’ہوا بن کے‘ گانا بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے۔
اس گانے کو دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جسے تاحال 7.9 سے زائد صارفین سن اور دیکھ چکے ہیں۔
یہ گانا تاحال یوٹیوب میوزک کے 11 ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔