جنوبی کوریا: چور پانی والی گن لیکر بینک لوٹنے پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا، پھر اس کی عجیب و غریب نوعیت نے سب کو ہنسی میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں ایک شخص نے بینک کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ ملزم بینک کے اندر داخل ہو کر کیش کاؤنٹر کے قریب پہنچا، جہاں اس نے عملے اور موجود دیگر افراد کو دھمکایا کہ وہ زمین پر لیٹ جائیں اور اس کے بیگ میں نقدی ڈال دی جائے۔ ملزم کے چہرے پر نقاب تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک بیگ اور سیاہ رنگ کا تھیلا تھا۔
ایک 53 سالہ شخص نے ملزم کو فوراً پکڑ لیا، جس کے بعد دیگر افراد نے بھی مدد کی اور چور کو قابو کر لیا۔
صرف دو منٹ کے اندر ملزم کو پکڑ لیا گیا، لیکن جب پولیس نے اس کی تلاشی لی، تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ اس کے سیاہ تھیلے میں ایک ڈائناسور کی شکل والی پانی کی کھلونا پستول رکھی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پانچ سال سے بے روزگار تھا اور مالی مشکلات کا شکار تھا۔ اس نے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا، اور نہ ہی اس کے پاس فرار ہونے کے لیے کوئی سواری تھی۔
یہ واقعہ ایک طرف جہاں خوف و ہراس کا باعث بنا، وہیں اس کی عجیب نوعیت نے لوگوں کو حیرانی کے ساتھ ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ایک
پڑھیں:
عراق میں قیامت خیز ریت کا طوفان! ہزاروں افراد اسپتال پہنچ گئے، ہوائی اڈے بند
بغداد: عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید ریت کے طوفان نے زندگی مفلوج کر دی، 3,700 سے زائد افراد کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جب کہ بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے۔
عراقی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 1,014 افراد، جب کہ المُثنّی صوبے میں 874 مریض رجسٹر ہوئے۔ ترجمان سیف البدَر کے مطابق زیادہ تر مریضوں کو گردوغبار کے باعث سانس کی تکالیف کا سامنا ہوا، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ویل چیئر پر موجود افراد کو سڑک عبور کرانے میں مدد دی، جبکہ شہری ماسک پہن کر سنسان سڑکوں پر چلتے نظر آئے۔ ہوا میں گرد اتنی شدید تھی کہ نظریں بمشکل ایک کلومیٹر سے آگے دیکھ سکتی تھیں۔
ماہرین کے مطابق عراق میں ریت کے طوفان عام ہیں لیکن ماحولیاتی تبدیلی اور صحراؤں کے پھیلاؤ کے باعث ان کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے عراق کو ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پانچویں سب سے زیادہ کمزور ملک قرار دیا ہے۔
سن 2022 میں بھی ایک شدید طوفان کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد افراد بیمار ہو گئے تھے۔