اپنے دورے کے دوران فورس کمانڈر نے تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA) میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے آج ضلع دیامر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی، سماجی، ترقیاتی سرگرمیوں میں شرکت کی اور امن وامان کا جائزہ لیا۔ فورس کمانڈر نے علمائے کرام، امن جرگہ کے  ممبران اور عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فورس کمانڈر نے دیامر کے علمائے کرام کا علاقے میں امن وامان کے قیام میں کردار کو اجاگر کیا اور اسی طرح اپنی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ فورس کمانڈر نے جی بی سکاوٹس و ایف سی این اے کے زیر انتظام ہونے والی دیامر والی بال سپورٹس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بعد ازاں انہوں نے بوائز ہائی اسکول جگلوٹ تانگیر کے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے۔

انہوں نے طلباء کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں فورس کمانڈر نے علاقے میں نوجوانوں سے خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے فورس کمانڈر کو اپنے بیچ پا کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی ملاقاتوں سے فوج اور نوجوانان کے درمیان رشتہ اور مضبوط ہو گا۔ اپنے دورے کے دوران فورس کمانڈر نے تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پاک فوج اور جی بی سکاوٹس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا بھی جائزہ لیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فورس کمانڈر نے جائزہ لیا انہوں نے

پڑھیں:

آرمی چیف کا برطانوی وار منسٹر اورلارک ہل گریژن کا دورہ، اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل عاصم منیرکا برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ
  • آرمی چیف کا برطانوی وار منسٹر اورلارک ہل گریژن کا دورہ، اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ
  • آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برٹش آرمی کے گیریژنز فیلڈ کا دورہ
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ
  • معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت
  • صرف 45 منٹ کیلئے ملک کا صدر بننے والی شخصیت کون؟
  • علامہ رمضان توقیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ، تعزیت اور ملاقاتیں
  • حکومت دیامر حق دو ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات منظور کرے‘حافظ نعیم الرحمن