بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کا تحتہ الٹنے والی طلبہ تنظیم کاسیاسی جماعت قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 ) بنگلہ دیش میں احتجاجی تحریک میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تحتہ الٹنے میں پیش پیش رہنے والی بنگلہ دیشی طلبہ تنظیم”سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن “نے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے قیام کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے میں کیا جائے گا.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ طلبہ تنظیم بدھ کے روز متوقع ایک تقریب میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری کر رہی ہے طلبہ رہنما اور عبوری حکومت کے مشیر ناہید اسلام کو اس نئی جماعت کا کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے جو عبوری حکومت میں طلبہ کے مفادات کے لیے سرگرم رہے ہیں اس حکومت کی قیادت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں جو اگست 2024 سے بنگلہ دیش کے عبوری حکمران ہیں. امکان ہے کہ ناہید اسلام اپنی موجودہ سرکاری عہدے سے مستعفی ہو کر مکمل طور پر نئی جماعت کی قیادت پر توجہ دیں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ملک کے عبوری حکمران محمد یونس کا کہنا ہے کہ 2025 کے اختتام تک انتخابات ممکن ہیں اور کئی سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کی قیادت میں بننے والی یہ جماعت بنگلہ دیش کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے محمد یونس نے خود انتخابات میں حصہ لینے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے. محمد یونس کے دفتر نے اس نئی طلبہ جماعت کے قیام پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے اقتدار چھوڑنے کے بعد سے مسلسل سیاسی عدم استحکام جاری ہے ان کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 1000 سے زائد افراد جان سے گئے. اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے مطابق شیخ حسینہ کی سابقہ حکومت اور سکیورٹی فورسز نے احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف منظم طریقے سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں تاہم شیخ حسینہ اور ان کی جماعت نے ان الزمات کی تردید کی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بنگلہ دیش محمد یونس
پڑھیں:
بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، محسن نقوی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کیخلاف یکجان ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے منصورہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجہا ہے جبکہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنیوالی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، تاہم سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کیخلاف یکجان ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔