امریکا نے عمان کو 122 رنز کے تعاقب میں 57 رنز سے شکست دے کر بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا دیا۔

العامرات میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 54 ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر اسپن ٹریک پر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  اور مہمان ٹیم کو 122 رنز تک محدود رکھا۔

امریکا کی جانب سے ملنگ کمار 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونز 16، سنجے کرشنامورتی 16، آندریز گوس 14، ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 3، یاسر محمد 2، سیتیجا مکاملا 2 رنز بنا کر جبکہ کپتان منانک پٹیل، نُستوش کنیگے  اور سمت پٹیل بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سےصرف اسپنرز سے بولنگ کروائی گئی۔ شکیل احمد نے 3، عامر کلیم اور سمے شریواستو نے 2، 2 جبکہ جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں امریکا کے صرف چار اسپنرز نے عمان کی پوری ٹیم کو 65 رنزپر پویلین کی راہ دِکھائی اور کم ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

عمان کی جانب سے حماد مرزا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سنگل فیگر عبور نہ کر سکا۔ حاشر دفعدار 9، کپتان جتندر سنگھ 7، عامر کلیم 5، ونایک شکلا 5 اور جیتن رمانندی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سفیان محمود، شکیل احمد، جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم کوئی رن نہ بنا سکے۔

امریکا کی جانب سے نُستوش کنیگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر محمد اور ملند کمار نے 2، 2 جبکہ ہرمیت سنگھ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

حکومت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی کو بڑی چھوٹ کی منظوری

اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ای سی سی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جو عالمی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔

 آئی سی سی اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت آئی سی سی کی آمدنی، ذیلی کمپنیوں، وابستہ اداروں پر کوئی ٹیکس یا کٹوتی کی شرط نہیں لگائی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں بشمول پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو ٹورنامنٹ سے آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

کمیٹی نے اجلاس میں کویت کو بھیڑ اور بکریوں کی تجارتی برآمد پر پابندی ہٹانے کا معاملہ مؤخر کر دیا۔

اسی طرح وزارت توانائی کو ترقیاتی اخراجات کے لیے 6.859 ارب روپے کی اضافی تکنیکی گرانٹ دینے کی منظور ی بھی دی گئی۔

ای سی سی نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سوکار ٹریڈنگ کے درمیان ایل این جی فریم ورک معاہدے کو تین سال کے لیے توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی کو بڑی چھوٹ کی منظوری
  • امریکا فلسطین کا سب سے بڑا  دشمن ہے، فلسطینی عوام 
  • امریکا: ٹیکساس میں خسرہ پھیلنے لگی‘ 58کیس ریکارڈ
  • پاکستان کوچیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست
  • چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کا پاور پلے میں نیا ریکارڈ
  • پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود
  • چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو شکست دیدی
  • جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، سرفرازاحمد
  • چیمپئنز ٹرافی : وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان شاہینز کو شکست