میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمدایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی،
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل ارشد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ
لاہور:لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ورکرکنونشن میں ردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔