City 42:
2025-02-15@17:27:43 GMT

کراچی سے اڑان بھرنے والی 9 پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

 ویب ڈیسک:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اڑان بھرنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

 تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502شامل ہیں۔

 دوسری طرف کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے مسقط فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644،کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 اورکراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل ہوتا ہے اور 9 کان بھرنے والے: شیر افضل مروت

اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ کسی عدالت میں مجھے وکیل کے طور پر نہیں دیکھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے مزاج سے بخوبی واقف ہیں اور وہ ان کے ساتھ معاملات اس طرح طے کر لیتے ہیں کہ اپنے مقاصد حاصل کر لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیرین ڈیموکریٹک فورسز کردوں کی نمایندہ نہیں‘ وزیراعظم کردستان
  • بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کے حوالےکرنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل اور 9 کان بھرنے والےہوتے ہیں،شیر افضل مروت
  • 10 میں سے 9 وکلاء اڈیالہ جیل کان بھرنے جاتے ہیں: شیر افضل مروت
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل ہوتا ہے اور 9 کان بھرنے والے: شیر افضل مروت
  • برطانیہ کا بھی PIA پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • اندرون و بیرون ملک جانیوالی 8 پروازیں منسوخ
  • پاکستان کے ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
  • کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ