ٹورنٹو: لینڈنگ کے دوران الٹنے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے مسافروں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔
ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی
ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر جے طیارے کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
جس کے نتیجے میں طیارہ الٹنے سے قبل اس کا دایاں پر زمین سے ٹکرایا، جس کے اثر سے ساختی نقصان ہوا، جس میں دونوں پروں اور دم کے حصے کا نقصان بھی شامل ہے، جبکہ ملبے سے شعلے اور دھواں اٹھنے لگا۔
مزید پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائن حادثہ: کمپنی پر صنفی کوٹے کو فوقیت دینے کا الزام
ایئرپورٹ پر حادثے کے ڈرامائی منظر کے باوجود، تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا جبکہ ابتدائی طور پر 21 مسافروں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں بدھ تک صرف ایک ہی مسافر کو طبی نگہداشت کے تحت قیام کرنا پڑا۔
ڈیلٹا کے سی ای او ایڈ باسٹین نے پرواز کے عملے کے فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہادری سے بلکہ توقع کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیے۔
مزید پڑھیں: بحری جہاز ٹکرانے سے بالٹی مور کا پل تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹرز بشمول نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تفتیش کاروں نے فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈرز کو تجزیہ کے لیے برآمد کر لیا ہے۔ہوابازی کے ماہرین نے قیاس کیا ہے کہ کراس ونڈز، پائلٹ کی چال، یا ممکنہ مکینیکل مسائل نے حادثے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: بوئنگ کے تیار کردہ جہازوں میں آئے روز تکنیکی خرابیاں کیوں پیدا ہو رہی ہیں؟
سرکاری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے اور مکمل رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں مہینوں یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ایوی ایشن ریگولیٹرز ایئرپورٹ ٹورنٹو ڈیلٹا ایئر لائنز ڈیلٹا ایئرلائن فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کریش لینڈنگ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ ٹورنٹو ڈیلٹا ایئر لائنز ڈیلٹا ایئرلائن کریش لینڈنگ ایوی ایشن
پڑھیں:
امریکی طیاروں کی خوفناک ٹکر، کانگریس ممبران بال بال بچے
واشنگٹن: امریکہ کے معروف ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر دو امریکن ایئرلائنز کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے رن وے پر روانگی کے لیے تیار تھے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق، چارلسٹن جانے والی فلائٹ 5490 (CRJ 900) نے نیویارک جانے والی فلائٹ 4522 (Embraer E175) کے ونگ ٹِپ سے ٹکرایا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر یا عملے کو چوٹ نہیں آئی۔
نیویارک جانے والی پرواز میں تین امریکی کانگریس اراکین بھی سوار تھے، جن میں سے ایک، نمائندہ جوش گوٹ ہائمر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ تصادم طیارے کے ٹیک آف کی اجازت کے انتظار کے دوران ہوا۔
ریگن نیشنل ایئرپورٹ کو امریکہ کا سب سے مصروف سنگل رن وے ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ مہینوں میں یہاں متعدد خطرناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
دونوں طیارے اپنی طاقت پر ٹرمینل واپس لوٹ آئے اور انہیں معائنہ کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق دونوں طیاروں کے صرف ونگلیٹ کو نقصان پہنچا ہے، اور تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
فلائٹ 5490 میں 76 مسافر اور 4 کریو ممبرز تھے جبکہ فلائٹ 4522 میں 67 مسافر اور 4 کریو سوار تھے۔ FAA نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پالیسیز کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جنوری میں اسی ایئرپورٹ پر ایک المناک حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے جب ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور علاقائی طیارہ ٹکرا گئے تھے۔ اس کے بعد مارچ میں بھی کئی خطرناک واقعات، جیسے ایک ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز اور امریکی فضائیہ کے طیاروں کا آمنا سامنا، اور کنٹرول ٹاور میں ایک جسمانی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ایف اے اے نے دباؤ کے بعد ریگن ایئرپورٹ پر نئی مینجمنٹ تعینات کی ہے اور ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کے لیے اسٹریس مینجمنٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔