سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج محمد نعیم شیخ نے کی سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر پر فرد جرم عائد کر دی۔

اس کے علاوہ ایم این اے بلال اعجاز ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار

تھانہ سٹی میانوالی میں 9 مئی کو 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر گواہان کو طلب کر لیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

مصطفیٰ قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پاکستانی اداکار کے بیٹے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی  کے کیس کی سماعت ہوئی۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس  نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی  جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،  عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔

عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

عدالت پیشی کے موقع پر ساحر حسن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، میں کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی ہے وہ عدالت میں ثابت ہوجائے گا، ابھی تک میرے خلاف سب الزام ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس، عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • سانحہ 9مئی کیس:عمر ایوب و احمد بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ: عمر ایوب و احمد بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
  • ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • مصطفیٰ قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پاکستانی اداکار کے بیٹے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ، ملزمان کے وارنٹ جاری
  • عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے، عمر ایوب
  • ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالا مجرم قرار ،25 سال قیدکی سزا کا امکان
  • کراچی ایئرپورٹ چینی انجینئرز خودکش حملہ کیس، پولیس کو فائل اور چالان پیش کرنے کی آخری مہلت