صرف 3 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بالی ووڈ فلم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی: وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم "چھاوا" نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔
"چھاوا" کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبار کیا اور ریلیز کے پہلے دن 33.
فلم نے جمعہ کو 31 کروڑ، سنیچر کو 35 کروڑ، اور اتوار کو 48.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح تین دنوں میں فلم کا مجموعی کاروبار 119.5 کروڑ روپے تک پہنچا۔
عالمی سطح پر بھی یہ فلم 150 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے، کیونکہ اس نے تین دنوں میں عالمی مارکیٹ میں 148.95 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
"چھاوا" وکی کوشل کے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے، کیونکہ یہ ان کی پہلی فلم ہے جس نے اپنے پہلے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فلم کی تیاری کے لئے 130 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔
"چھاوا" نے اپنے پہلے ہفتے میں کئی بڑے ریکارڈ توڑے ہیں، جن میں رتیک روشن کی فلم "ٹائیگر فائٹر" (115 کروڑ روپے)، دپیکا پڈوکون کی "پدماوت"، پربھاس اور دپیکا کی "کالکی 2898 اے ڈی"، کارتک آریان کی "بھول بھلیاں 3" اور عامر خان کی "دنگل" (105 کروڑ روپے) کا ریکارڈ شامل ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے کا تین دنوں میں
پڑھیں:
پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان نے 7 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ بھی لیا۔جولائی تا ستمبر بجٹ سپورٹ کی مد می2.54ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ملی، پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے2ارب ڈالراورپروگرام لونزکی مدمیں1.8ارب ڈالر ملے۔ رواں مالی سال مجموعی طور پر19.4ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت کا ہدف ہے۔