مقابلہ حسن جیتنے والی امریکی دوشیزہ جان لیوا حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ کیڈانس فریڈرکسن ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔
کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انھیں حال ہی میں کالج کےلیے 40 ہزار ڈالر اسکالر شپ ملی تھی۔
رپورٹس کے مطابق، کیڈانس 17 فروری کو فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔
فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق کیڈینس کا کار حادثہ پیر کے روز اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جبکہ کیڈینس کی موت ہو گئی۔
کیڈانس کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے محض تین منٹ کی دوری پر پیش آیا۔ کیڈانس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔
کیڈینس فریڈرکسن نے 7 فروری کو اپنے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں ایلیسن میک کرینی انگرم فاؤنڈیشن کی طرف سے اسکالرشپ ملی ہے۔ انہوں نے یہ خوشی کا اعلان اپنی موت سے صرف ایک ہفتہ قبل کیا تھا۔
کیڈینس نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا تھا، ’’یہ فراخدلانہ تعاون میرے مستقبل کو سنوارنے اور میرے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ انگرم فیملی، فاؤنڈیشن، اور اس میں شامل ہر شخص کا شکریہ!‘‘
خاندان کے افراد کے مطابق کیڈینس کو نو کالجوں سے آفر مل چکی تھی، اور وہ ویٹرنیرین بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔
2017 میں جب کیڈینس کو لِٹل مِس نارتھ ویسٹ فلوریڈا کا تاج پہنایا گیا تھا تو انہوں نے ’’کیڈا پرومِس‘‘ نامی ایک چیریٹی پروگرام شروع کیا، جو فوسٹر کیئر، بے گھر اور تشدد کے پناہ گاہوں، اور اسپتالوں میں بچوں کو ٹیڈی بیئرز اور کمبل فراہم کرتا تھا۔
کیڈینس نے ’’کیڈا پرومِس‘ کے ذریعے چیریٹی کے کام کے علاوہ رونالڈ میک ڈونلڈ ہاؤس کےلیے 25 ہزار ڈالر بھی جمع کیے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ڈیلٹا ایئر لائنز کا ٹورنٹو میں حادثے کا شکار ہونے والوں کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
نیویارک: امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ٹورنٹو میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے پرواز کے تمام مسافروں کو30 ہزار ڈالر فی مسافر ادا کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق
کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو 30,000 ڈالر کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ معاوضہ “کسی بھی شرط کے بغیر” دیا جا رہا ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے کہاکہ تین دن گزرنے کے باوجود حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، پرواز ایک تجربہ کار عملے کے ساتھ تھی،” تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب کینیڈا کی ایک قانونی فرم روچون جینووا نے تصدیق کی ہے کہ وہ کچھ متاثرہ مسافروں کی نمائندگی کر رہی ہے، جو ایئرلائن سے مزید ہرجانہ حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں، بین الاقوامی ہوابازی کے قوانین کے مطابق جب کوئی حادثہ زخمیوں یا اموات کا باعث بنتا ہے، تو ایئرلائنز پر لازم ہوتا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو ابتدائی مالی معاونت فراہم کریں۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ڈیلٹا فلائٹ 4819 نے جب ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تو طیارہ الٹ گیا اور اس کا دایاں بازو مکمل طور پر الگ ہو گیا تھا، اس حادثے کے باوجود 80 افراد (76 مسافر اور 4 عملے کے افراد) محفوظ رہے تھے۔
واضح رہےکہ حادثے کے بعد 21 زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اگلی صبح تک سوائے ایک کے تمام کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو زندگی کے لیے خطرہ لاحق زخم نہیں آئے تھے۔
یاد رہےکہ ڈیلٹا ایئرلائنز کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مسافر کی موت واقع ہو جائے تو ابتدائی ادائیگی کم از کم 20,000 ڈالر ہونی چاہیے جبکہ زخمی ہونے کی صورت میں ادائیگی کی رقم ایئرلائن طے کرتی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی ایئرلائن نے حادثے کے بعد مسافروں کو ابتدائی معاوضے کی پیشکش کی ہو،2013 میں سان فرانسسکو میں حادثے کا شکار ہونے والی آسیانا ایئرلائنز نے زندہ بچ جانے والے 288 مسافروں کو 10,000 ڈالر فی کس ادا کیے تھے۔
2024 میں الاسکا ایئرلائن کے ایک طیارے کے دورانِ پرواز دروازے کا ایک پینل الگ ہو گیا تھا، جس پر ایئرلائن نے مسافروں کو 1,500 ڈالر اور مکمل کرایہ واپسی کی پیشکش کی تھی۔