دہلی(نیوز ڈیسک)5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بنیاد بھی 1925 میں کانپور میں رکھی گئی تھی۔دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں، جن کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں تھا، لیکن دہلی حکومت کی قیادت کرنے والی چوتھی خاتون کے طور پر سشما سوراج، کانگریس کی شیلا ڈکشت اور عام آدمی پارٹی کی آتشی کے بعد ریکھا گپتا اس عہدے پر آئی ہیں، جن کا آر ایس ایس کے اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) تعلق رہا ہے۔

50 سالہ ریکھا گپتا دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی سابق صدر ہیں، اپنے نام کے اعلان کے بعد ایکس پر اپنی پہلی پوسٹ میں ریکھا گپتا نے کہا کہ میں بی جے پی کی قومی قیادت اور مقننہ پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ریکھا گپتا نے 97-1996 میں دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر منتخب ہونے کے بعد طلبہ سیاست میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی دہلی اکائی کی سیکریٹری اور تنظیم کی قومی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، انہوں نے 2007 میں انتخابی سیاست میں قدم رکھا، جب انہوں نے شمالی پیتم پورہ وارڈ سے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کا انتخاب جیتا تھا۔وہ 2012 میں اسی وارڈ سے دوبارہ منتخب ہوئیں اور 2022 میں شالیمار باغ وارڈ سے جیت گئیں، گپتا دہلی بی جے پی کے مہیلا مورچہ کی جنرل سیکریٹری اور بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

کونسلر کی حیثیت سے ریکھا گپتا نے اپنے علاقے میں سوئمنگ پول، جم، لائبریریاں اور کمیونٹی ہال جیسی سہولتیں فراہم کیں۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق انہوں نے خواتین اور بچوں کے لیے ہیلتھ چیک اپ کیمپ بھی شروع کیے اور چائلڈ لیبر کے خلاف بیداری مہم چلائی۔وہ عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے کے خلاف میئر کے انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے منتخب تھیں، لیکن مقابلہ ہار گئی تھیں۔دہلی اسمبلی کے انتخابات میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کی 3 بار کی ایم ایل اے بندنا کماری کو شکست دی تھی، ریکھا گپتا اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے 8 ایم سی ڈی کونسلروں میں شامل تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بی جے پی کی ا ر ایس ایس انہوں نے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

انطالیہ(آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلی مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشا اللہ۔” وزیراعلی مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • چوہدری شجاعت ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
  • اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی ذاتی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • روبوٹ کے ذریعے حمل ٹھہرانے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
  • 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
  • سب سے بڑا مُنہ کھولنے والی خاتون، نیا عالمی ریکارڈ قائم