اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق موصولہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والی بسوں کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی۔ بس نمبر BSC465 کے فرش کے خفیہ ٹینکوں سے 9,340 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔
بس نمبر SGS788 سے انجن پارٹس، اجینوموتو، غیر ملکی سگریٹس اور ٹائرز برآمد ہوئے۔ صدر کراچی پاسپورٹ کے باہر بس نمبر BSA736 سے سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری برآمد کی گئی۔
رضا نقوی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں اور اشیاء کی مالیت 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے، جبکہ برآمد اسمگل شدہ اشیاء اور بسوں کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ مقدمہ درج کرکے بسوں اور اشیاء کو ضبط کر کے اے ایس او گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کسٹمز کا چھاپہ، 10 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل اور دیگر سامان برآمد
—فائل فوٹوکراچی میں کسٹمز نے چھاپہ مار کر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے صدر میں متعدد گوداموں پر چھاپوں کے دوران موبائل فونز، ٹیبلٹس، ایئرپوڈز، اسمارٹ واچز ضبط کی ہیں۔
ضبط شدہ سامان میں گٹکے کے پیکٹس، مائع ویپ فلیور اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔