پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی نجی شعبے میں 18.43 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے جنوری میں 8.51 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں 1.34 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 7 ماہ میں 25 فیصد اضافی سرمایہ کاری ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی نجی شعبے میں سات ماہ میں 1.29ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھ کر 1.52 ارب ڈالر رہی، اسٹاک مارکیٹ سے سات ماہ میں 23.20 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔