(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

 تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔

 کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئی۔

چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

 کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے لاہورجانے والی ائیر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد چار بجے روانہ ہوگی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے، ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
سانحہ 9 مئی، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں چین کی مشہور آئس کریم آگئی جسے کھا کر گلا خراب نہیں ہوتا، حیرت انگیز فارمولا، فرنچائز آپ بھی لے سکتے ہیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، 9پروازیں منسوخ 
  • میوہسپتال میں نصب کی جانے والی نئی لفٹ گر گئی‘8افرادزخمی
  • کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر3پروازیں منسوخ
  • ٹورنٹو: لینڈنگ کے دوران الٹنے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے مسافروں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
  • بارشوں اور دھند کے سبب بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات: کراچی سے جانیوالی 3پروازیں منسوخ 
  • جاوداں فہیم اسلام آباد روانہ ٗ قائم مقام ناظمہ کراچی شیباطاہر ہوں گی
  • گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت کیے جانے کا انکشاف