محبت کی تلاش میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون نے دبئی حکام کی بھی دوڑیں لگوادیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
دبئی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انہیں امریکا واپس بھیجنا ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔
اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پرواز چھوڑ دی اور دبئی میں قیام کر لیا۔
امریکی فیملی نے نیویارک میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے تلاش شروع کی۔ دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔
اونیجا کسی قانونی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوئیں، کیونکہ وہ وزٹ ویزا پر دبئی میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں زبردستی امریکا ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف، کسی بھی ایئرلائن یا پائلٹ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 15 گھنٹے کی طویل پرواز میں انہیں لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
اب ممکنہ طور پر اونیجا کو امریکا واپسی کے لیے راضی کیا جائے گا، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ معاملہ کب اور کیسے حل ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف کو غلط نکالا گیا لیکن دراصل نکلوایا کس نے تھا؟شیرافضل مروت نے واضح کردیا
ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا، نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے، نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت