نئی دہلی(انٹرنیشنل‌ڈیسک)بھارت میں ’مہا کمبھ میلے‘ کے دوران گنگا میں نہانے (اشنان) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق متعدد فیس بک پیج اور گروپس سمیت انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کی اشنان کرنے کی مختلف اینگلز سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو ’بلر‘ کرکے رکھا جا رہا ہے اور ان تک مکمل رسائی کے لیے ٹیلی گرام پران کی فروخت کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو مذہبی خواتین کی اشنان کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر کو ”مہا کمبھ گنگا اشنان پریاگ راج“ سمیت اسی طرح کے ملتے جلتے ناموں کے ساتھ شیئر کرکے انہیں فروخت کیا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے گنگا میں اشنان کے وقت لوگ موبائل سمیت دوسرے کیمروں سے مختلف اینگلز سے خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے دکھائی دیتے ہیں، جنہیں بعد ازاں وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سمیت ان کی فروخت بھی کرتے ہیں۔

ممکنہ طور پر گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر کو مختلف فحش ویب سائٹس کو بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

واضح رہے ہندو مذہب کے پیروکار مرد اور خواتین مقدس ندی گنگا میں اشنان (نہانے) کو مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہوتا ہے کہ اشنان کرنے سے ان کے گناہ مٹ جاتے ہیں۔

بھارت میں ان دنوں مہا کمبھ کا میلہ بھی جاری ہے، جس کے لاکھوں عازمین گنگا کنارے پہنچ کر اشنان کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ مہا کبھ کے میلے کے دوران 18 فروری کو 55 کروڑ افراد گنگا میں اشنان کریں گے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی ویڈیوز اور تصاویر گنگا میں اشنان والی خواتین خواتین کی فروخت کی

پڑھیں:

فرانس بھیجی جانے والی ٹوپیوِں، کشن کورز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

فیصل آباد سے کورئیرکے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق فیصل آباد سے فرانس بھیجے جانے والی ٹوپیوں اور کشن کورز میں جذب 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی لی گئی۔ لاہور میں کورئیر سے ہانگ کانگ جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.660 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 10.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات برآمد کیں۔  بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے میں 2 مختلف کاروائیوں میں 455 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کار میں چھپائی گئی 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے  3 ملزمان  کو گرفتارکرلیا گیا۔

اسلام آباد میں مال کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے ایک کلو آئس اور 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، 9پروازیں منسوخ 
  • میوہسپتال میں نصب کی جانے والی نئی لفٹ گر گئی‘8افرادزخمی
  • فرانس بھیجی جانے والی ٹوپیوِں، کشن کورز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
  • گنگا میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت ہونے کا انکشاف، بھارت میں تہلکہ مچ گیا
  • امریکا فلسطین کا سب سے بڑا  دشمن ہے، فلسطینی عوام 
  • کراچی‘معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف
  • فرانس : کھیلوں میں حجاب پر پابندی امتیازی سلوک ہے‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل
  • پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بال بال بچ گئی