تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، 9پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 9پروازیں منسوخ ہوگئیں جس میں لاہور کی تین اور اسلام آباد کی چارپروازیں شامل ہیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،502اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 شامل ہیں۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئیں۔
کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوگی،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فرانس بھیجی جانے والی ٹوپیوِں، کشن کورز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
فیصل آباد سے کورئیرکے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق فیصل آباد سے فرانس بھیجے جانے والی ٹوپیوں اور کشن کورز میں جذب 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی لی گئی۔ لاہور میں کورئیر سے ہانگ کانگ جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.660 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 10.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات برآمد کیں۔ بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے میں 2 مختلف کاروائیوں میں 455 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کار میں چھپائی گئی 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد میں مال کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے ایک کلو آئس اور 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔