محبت کی خاطر گزشہ سال انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔
سیما مئی 2023 میں بھارت آئی تھیں تاکہ وہ سچن مینا سے شادی کر سکیں، جو انڈیا میں نوئیڈا کے رہائشی ہیں۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا جو اب ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما نے انکشاف کیا کہ یو ٹیوب سے انہیں پہلی بار 45,000 روپے ملے تھے۔ اس کے بعد ان کی کمائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اور اب وہ ہر مہینے 80,000 سے 1,00,000 روپے تک کماتی ہیں۔ یہ رقم یوٹیوب ویڈیوز کے ویوز، لائیو اسٹریمنگ کے دوران ملنے والی اسپانسر شدہ ویڈیوز اور برانڈ پروموشن کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔

سیما اور سچن اس وقت 6 یوٹیوب چینلز کے مالک ہیں، جہاں وہ اپنی زندگی کے بارے میں ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔ اس جوڑے کے ان چینلز پر مجموعی طور پر 17 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو اوسطاً 25,000 ویوز ملتے ہیں۔ سیما کے شوہر سچن نے اب اپنی نوکری چھوڑ دی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر یوٹیوب چینلز کو وقت دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر اُدھر تو ’انجو‘ اِدھر، بھارتی خاتون اپنا پیار پانے پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ سیما حیدر ایک پاکستانی خاتون ہے، جسے پب جی کھیلتے ہوئے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن سے محبت ہو گئی تھی، جس کے بعد وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ اب وہ اپنے پانچویں اور سچن کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر کی کراچی میں سرگرمیاں کیا تھیں؟ مالک مکان اور محلے داروں نے بتادیا

سیما حیدر کا اپنی نئی زندگی میں سفر اہم رہا ہے۔ اس کے 8 سالہ بیٹے کا نام پہلے فرحان علی تھا اور اب اس کا نام راج ہے، جب کہ ان کی بیٹیوں 6 سالہ فروا، 4 سالہ فریحہ بتول اور فرح کا نام بدل کر پریانکا، منی اور پری رکھا گیا ہے۔ ان کے پہلے شوہر غلام حیدر ابھی تک پاکستان میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سچن مینا سیما حیدر یو ٹیوب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: یو ٹیوب

پڑھیں:

ٹرمپ کے اقدامات سے ایڈز کے مریضوں کی ہلاکت بڑھ سکتی ہے، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فنڈز میں کی جانے والی کٹوتی کے نتیجے میں ایڈز کے مریضوں میں ہلاکت بڑھ سکتی ہے۔ یہ اقدام دنیا بھر میں ایڈز کے علاج کے حوالے سے کی جانے والی مساعی کو ناکامی سے دوچار کرسکتا ہے۔
امریکا عالمی سطح پر انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ ترقیاتی امدادی فنڈز فراہم کرنے والا ملک ہے۔ یہ فنڈنگ دی یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جنوری میں امریکی صدر کا منصب دوبارہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا کہ تین ماہ کے لیے امریکا کی طرف سے بیرونی امداد روک دی جائے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے اہم منصوبے کھٹائی میں پڑگئے ہیں۔ اِن منصوبوں سے مستفید ہونے والے لاکھوں افراد کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
بیماریوں سے متعلق اقوامِ متحدہ کے پروگرام کے سربراہ نے اتوار کو ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا کی بیرونی امداد تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ ایڈز کے لاکھوں مریضوں کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔
یو ایس ایڈز کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ونی بیانییما نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں یہ بات بتادینا چاہتی ہیں کہ امریکا کی غیر ملکی فنڈنگ میں رونما ہونے والی کمی انتہائی خطرناک ہے۔ ایڈز کے علاج کے حوالے سے دی جانے والی فنڈنگ روک کر امریکا کے صدر نے لاکھوں مریضوں کو موت کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
فاؤنڈیشن فار ایڈز ریسرچ کے تجزیے کے مطابق امریکا کی طرف سے ایڈز کے علاج کے لیے کی جانے والی فنڈنگ سے دنیا بھر میں ایڈز کے 2 کروڑ سے زائد مریض مستفید ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 2 لاکھ 70 سے زائد ہیلتھ ورکرز کا بھی روزگار لگا ہوا ہے۔ ونی بیانییما نے بتایا کہ پانچ سال میں ایڈز سے ہونے والی ہلاکتوں میں دس گنا اضافہ ہوا ہے اور مرنے والوں کی تعداد کم و بیش 63 لاکھ رہی ہے۔ اِسی مدت کے دوران مریضوں کی تعداد میں 87 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کو دھچکا‘ ٹرمپ نے بھارت کی مالی امداد پر اعتراض کردیا
  • گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت کیے جانے کا انکشاف
  • پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بال بال بچ گئی
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • پی آئی اے: لاہور سے دبئی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کا ٹکٹ بلیک میں کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟
  • لبنان نے ایران سے پروازوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کا بلیک میں ٹکٹ کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟
  • ٹرمپ کے اقدامات سے ایڈز کے مریضوں کی ہلاکت بڑھ سکتی ہے، اقوامِ متحدہ