بنکاک میں زخمی ہونے والی اداکارہ ارونا ایرانی وہیل چیئر پر ممبئی پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سینئر بالی وڈ اداکارہ ارونا ایرانی وہیل چیئر پر بنکاک سے ممبئی پہنچ گئیں جہاں انہیں ہاتھ میں بیساکھی اور پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا۔
ارونا ایرانی دو ہفتے قبل بینکاک میں ایک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
صحافی وکی لالوانی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ارونا ایرانی کو وہیل چیئر پر بیٹھے اور چہرے پر ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وہ کافی تکلیف میں ہیں لیکن ماہر معالجین کی نگرانی میں بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اب تک حادثے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تکلیف کے باوجود ارونا ایرانی کو مشہور گانا ’’حال کیسا ہے جناب کا‘‘ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا۔
ارونا ایرانی کا فلمی سفر
ارونا ایرانی نے ہندی، کنڑ، مراٹھی اور گجراتی فلموں میں 500 سے زائد کردار ادا کیے ہیں جن میں زیادہ تر معاون اور کردار اداکارہ کے طور پر تھیں۔ وہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھتی تھیں لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے چھٹی جماعت کے بعد تعلیم چھوڑنا پڑی۔
انہوں نے 1961 کی فلم ’گنگا جمنا‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ڈیبیو کیا جہاں انہوں نے عذرا کے بچپن کا کردار نبھایا۔ اس کے بعد وہ ’’ان پڑھ‘‘ میں نظر آئیں جس میں انہوں نے مالا سنہا کے بچپن کا کردار ادا کیا۔
ان کی مشہور فلموں میں ’’فرض، بوبی، فقیرا، سرگم، ریڈ روز، لو اسٹوری اور راکی‘‘ شامل ہیں۔ بعد میں انہوں نے پروڈکشن اور ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا اور مہندی تیرے نام کی، دیس میں نکلا ہوگا چاند، ربا عشق نہ ہووے اور ویدیہی جیسے مشہور ٹی وی ڈرامے پروڈیوس کیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارونا ایرانی انہوں نے
پڑھیں:
اپر کوہستان: داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
—فائل فوٹواپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔