2025-03-28@15:58:48 GMT
تلاش کی گنتی: 7964

«منایا گیا»:

(نئی خبر)
    کراچی میں پیر کے روز ملیر ہالٹ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک حادثے کے بعد قریب میں موجود شہریوں کو واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرتے بھی دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ المناک حادثے کے نتیجے میں بائیک سوار میاں بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عینی شاہد...
    کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کل سنایاجائےگا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کرلیا، جبکہ اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ملزم کے وکیل معیزجعفری نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتا سکی کہ جرم کیا ہے، صرف یہ کہہ دینا کہ اینٹی اسٹیٹ مواد ہے کافی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو بتایا جائے کہ کون سی رپورٹ یا خبر اینٹی اسٹیٹ ہے،...
    صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کراچی:عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ یسری اشفاق کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپر طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے اجازت کے بغیرملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار...
    بالی ووڈ کے مشہور ببر خاندان میں ایک نئے ڈرامائی موڑ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرکے ’’پرتیک سمیتا پٹیل‘‘ رکھ لیا ہے، جو ان کی والدہ سمیتا پٹیل کے نام پر ہے۔ اس فیصلے نے خاندان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پرتیک نے اپنے نام سے ’ببر‘ ہٹا کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وراثت سے جڑنا چاہتے ہیں۔ پرتیک نے کہا ’’میں وہی کر رہا ہوں جو میرے دل کو سکون دیتا ہے۔ میں اپنی والدہ جیسا بننا چاہتا ہوں، نہ کہ اپنے والد جیسا‘‘۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اختلافات کی انتہا، راج ببر...
    دبئی میں 20 سالہ اونلی فینز ماڈل جو دس دن سے لاپتہ تھی، شدید زخمی حالت میں سڑک کے کنارے ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی ماریہ 9 مارچ کو متحدہ عرب امارات میں نجی پارٹی کےلیے ایک ہوٹل میں مدعو تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔ خاتون کے اہلخانہ اس وقت پریشان ہوگئے جب دو دن بعد وہ دبئی سے تھائی لینڈ جانے والی اپنی طے شدہ پرواز میں نہیں تھی۔ بعدازاں ماڈل 19 مارچ کو دبئی کی ایک سڑک کے قریب زخمی حالت میں پائی گئی جہاں اسے نامعلوم افراد کی جانب سے پھینک دیا گیا تھا۔ ماڈل کی ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ پاؤں متعدد مقامات سے ٹوٹے ہوئے تھے۔...
    واشنگٹن: امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک نژاد طالبہ رومیسہ کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق رومیسہ نے فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رومیسہ افطار کے لیے جا رہی تھیں کہ اچانک سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں نے انہیں گھیر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کے صدر کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ رومیسہ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم طالبہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ...
    ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ٹک ٹاک کے بانی نے چین کے روایتی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 41 سالہ زینگ یامنگ اس وقت 57.5 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کے ساتھ وہ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ صرف رواں سال میں ان کی دولت میں 13.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نونگفُو...
    لاہور: بہن کا رشتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سےقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا...
    ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف  درخواست پر کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف  درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم نے مختیار سے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزمان نے نارکوٹکس پولیس کی مدد سے تسلیم، مختیار، سلطان رسول بخش سمیت 5 افراد کو اغوا کیا۔ بعد میں 2 لوگوں کو تشدد کرکے چھوڑ دیا گیا اور 2 پر مقدمات بنا دیئے گئے۔ لیکن تسلیم کا پتا نہیں کہ اے کہاں اٹھا کر لے گئے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025...
    اسلام آباد سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اانسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد  نے کارروائی کرکے  ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جس کی  شناخت علی اکبر کے نام سے ہوئی۔ بیان کے مطابق ملزم کو چکوال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو سٹڈی ویزہ پر امریکہ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم اور دیگر ساتھیوں نے مذکورہ رقوم نقد اور بینک اکاونٹس میں وصول کیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم نے شہری کو امریکہ براستہ دبئی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم شہری کو دبئی بھجوانے کے بعد روپوش ہو گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی نگراں ادارے امریکن اوور سائیٹ نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقدمے میں وزیر دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے ڈائریکٹر، وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) امریکن اوور سائیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔امریکن اوور سائیٹ کے مطابق میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سگنل خودکار طور پر پیغامات حذف کرسکتا ہے۔ سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ...
    صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)یمن جنگ کے انتہائی اہم خفیہ منصوبے سے متعلق معلومات لیک ہونے کے بعد اب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سیکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک ہو گیا۔جرمن جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سیکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا، ان کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور پاس ورڈز ڈیٹا سرچ سروسز اور ہیک شدہ ڈیٹا بیس کی مدد سے آرام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے موبائل فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور بعض صورتوں میں ان کے پاسورڈز...
    واشنگٹن: امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایک لیک ہونے والی چیٹ کے مکمل پیغامات شائع کر دیے ہیں، جس میں یمن پر حملے کے منصوبے سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔  یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک صحافی کو غلطی سے اس چیٹ گروپ میں شامل کر لیا گیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ حکام یمن پر حملے کے خفیہ منصوبے پر بات کر رہے تھے۔ میگزین کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز نے غلطی سے دی اٹلانٹک کے صحافی جیفری گولڈ برگ کو سگنل ایپ پر ہونے والی اس چیٹ میں شامل کر لیا، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مارچ 15 کو حوثیوں پر حملے کے منصوبے کا انکشاف کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس معاملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) جرمن اخبار ڈیر اسپیگل نے اپنی ایک تفتیشی رپورٹ میں پایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کا ڈیٹا مبینہ طور پر آن لائن دستیاب ہے۔ امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے یہ نیا انکشاف وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد ہوا ہے کہ امریکی میگزین 'دی اٹلانٹک' کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کو نادانستہ طور پر سگنل گروپ میں شامل کرلیا گیا تھا، جہاں اعلیٰ عہدیداروں نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی حملے کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ای میلز، فون نمبرز، پاس ورڈز ٹرمپ کے معاونین میں قومی سلامتی کے...
    پی ٹی آئی کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگیوں کا اسکینڈل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور:پی ٹی آئی کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا۔ 286 ملین روپے کے بغیر ٹینڈرز کی خریداری کی گئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے آیا ہے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔286 ملین روپے کے بغیر ٹینڈرز کی خریداری کی گئی ، 263 ملین روپے کی خریداری کرتے ہوئے تمام بنیادی قوانین کو نظر انداز کر دیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ  سے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج  کے قریب گاڑی سے 111.6...
    بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
    اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حج 2024ء میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، عجب کرپشن کی غضب کہانی، چیف فنانس و اکاؤنٹس آفیسر سمیت پانچ رکنی ٹیم نے مفصل رپورٹ مرتب کی10 نکات اور 31 صفحات پر مشتمل رپورٹ انٹرنل آڈٹ پر مبنی ہے وزارت مذہبی امور کے مطابق انٹرنل آڈٹ پر مبنی رپورٹ جلد ڈی اے سی میں زیر غور آئیگی۔ وزارت کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اے بی این نیوز نے حاصل کرلی رپورٹ میں کی گئی نشان دہی پر بھی کچھ اقدامات اٹھائے گئے، ذرائع وزارت 2024ء میں منی میں ناقص رہائشی انتظامات کئے گئے تھے، رپورٹ ناقص انتظامات کے سبب بعض حجاج کو نہ صرف پریشانی ہوئی بلکہ انہیں باہر ٹھہرنا پڑا ضرورت سے زائد ٹرین ٹکٹس خرید کر...
    تصویر: اسکرین گریب کراچی میں شارع فیصل کارساز پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے بیٹی اور داماد کو ٹکر ماری جس سے دونوں دم توڑ گئے۔ کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحقعینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے اور اس کی عمر 17 سال ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے گاڑی چلانے کے لیے اپنے دوست سعد سے...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہو گئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ Post Views: 1
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جن کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارؤں میں ہوتا ہے، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کسی تقریب میں شرکت کے لیے لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لفٹ سے باہر نکلتے ہی صحافیوں نے انہیں روک لیا جس پر ہانیہ عامر فوراً مڑ گئیں اور رپورٹرز کو چند لمحے انتظار کرنے کا کہا اور اس دوران انہوں نے اپنی اسسٹنٹ کے ہاتھ میں کوئی چیز دی جو زمین پر گر گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Vox Star (@voxstar5) اس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ...
    تہران (نیوز ڈیسک)امریکی دباؤ کےباوجود ایران کا پاور شو، ایران نے اپنا تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کیلئے دو ماہ کی مہلت دی ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی 85 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، میجر جنرل محمد حسین باقری اور آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو اس خفیہ اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خریف سیزن چند دنوں میں شروع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی غیر معمولی قلت کے خدشے کی وجہ سے آبپاشی کے ماہرین کے لیے پورے سیزن کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈیموں میں پانی نہیں، دریاؤں کا بہاؤ کم ہو گیا، اور پہاڑوں پر برف کے کم ذخائر بہتر بہاؤ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی پیداوار پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ اپریل کے لیے صرف ’پینے کی سپلائی‘ کی جائے گی اور پھر...
    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو اتار کر گولیوں سے بھون ڈالا اس خوفناک حملے میں چھ بے گناہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو زبردستی روکا حملہ آوروں نے بس میں موجود تمام مسافروں کو نیچے اتار کر شناخت کی اور پھر بے رحمی سے فائرنگ کر دی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
    واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل میں ملوث رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مذہبی آزادی پر بڑھتے دباؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ "را" پر خصوصی پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ یہ ایجنسی 2023 میں سکھ رہنماؤں کے خلاف قاتلانہ سازشوں میں ملوث رہی۔ اس کے علاوہ، بھارتی انٹیلیجنس کے سابق افسر وکاش یادیو پر بھی سکھ علیحدگی پسندوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے...
    ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش چور کو مہنگی پڑ گئی، واردات کے دوران چور ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک گیا۔ ترجمان  کے مطابق سیف سٹی فیصل آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کی کوشش کرتے ہوئے لٹک جانے والے شخص کی جان بچا لی۔ لائیو سرویلنس کے دوران ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے شہری کو ٹرانسفارمر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا۔ چوری کے دوران ہی ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی اور چور ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک گیا۔ سیف سٹی فیصل آباد کی ٹیم نے فوری ایکشن لے کر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیم نے چور کو بہ حفاظت نکال  کر اسپتال منتقل کیا۔  
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے بدھ کے روز مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت حالیہ مظاہروں کے بعد حراست میں لیے گئے بلوچ حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے اور مبینہ جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے دیگر مسائل کے خلاف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کو بند کرے۔ اسلام باد نے بھی بدھ کے روز ہی اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کا اس نے نوٹس لیا ہے، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بظاہر منتخب اور غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت پر جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور تجارت کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، بغیر لائسنس گھر میں رکھا گیا شیر برآمد، ملزم گرفتار صوبہ بھر میں کے لاڑی اڈوں پر مختلف اضلاع سے آنے والی پپلک ٹرانسپورٹ کی رات گئے چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف ٹیم تونسہ نے رات گئے 180 بٹیروں کی غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پکڑ لی۔ لکڑی کے 12 ڈبوں میں بند کرکے بٹیروں کی منتقلی کی جارہی تھی۔ مزید پڑھیں: بندروں کا عالمی دن: محکمہ وائلڈ لائف کی فارسٹ منکی کے تحفظ...
    کیویز کے ہاتھوں 5 میچز کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں 1-4 سے شکست کے بعد اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 کپتان سلمان آغا، حارث روف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔ اسی طرح سیریز میں بدترین فارم کے شکار شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 6 کرکٹر نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں: آخری ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ کے پرخچے اڑادیے، سیریز 1-4 سے جیت لی...
    گزشتہ 2 روز سے اِسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیے جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشریات کے ذریعے سے دکھائی جا رہی ہیں۔ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 101 درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں جن میں درخواست گزاروں کا دعوٰی ہے کہ اُن پر توہینِ مذہب کے جھوٹے الزامات لگا کر اُن کو پھنسایا گیا۔ اس مقدمے کا ایک پہلو اسپیشل برانچ کی ایک رپورٹ ہے جس میں ایک سورس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ توہینِ مذہب کا کاروبار کرنے والا ایک پورا گروہ موجود ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے سے لوگوں کو توہینِ مذہب کے الزامات میں پھنسا کر...
    فاران یامین:عید کی تعطیلات کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ڈولفن سکواڈ کی جانب سے سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کا عمل 24/7 تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں میں سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران 48 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 284 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں اور ان میں سے 150 ریکارڈ یافتہ اور 58 عادی مجرمان کو حراست میں...
    لاہور: بھارتی ریاست بہار کے شہر بدھ گیا میں بدھا کو جس درخت تلے نروان حاصل ہوا وہاں اشوک اعظم نے خانقاہ ’’مہابدھی مہاویہاڑا ‘‘تعمیر کرائی تھی جو بدھوؤں کے 4 مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔ بدھ مت کو زوال آیا تو برہمنوں نے جزوی قبضہ کر اسے ’’مہابدھی مندر‘‘ میں تبدیل کر دیا، اب آر ایس ایس کے زور پکڑنے پر وہاں کھلے عام ہندوانہ رسومات ادا ہونے لگی ہیں۔ جس پر دنیا بھر کے بدھوؤں میں بے چینی پھیل چکی ہے اور وہ مودی سرکار کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، یوں طاقت کے بل پر اقلیتوں پہ ظلم کا ایک اور واقعہ مودی کے بھارت میں سامنے آ گیا۔
    فائل فوٹو بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے، گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولا گھر پر گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
      3 مضامین میں اضافی نمبر دینے کا فیصلہ ، عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے مستقل چیئرمین نہیں لگ سکے بورڈ کی نااہلی سے بچوں کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، سردار شاہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں انٹر سال اول کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔انٹر کے طلبہ کے نتائج کا تناسب کم آنے کا معاملے پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا مینڈیٹ دیا، کمیٹی نے انٹربورڈ کے انفر اسٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑے کیے جبکہ کمیٹی نے امتحانی نظام...
    را کی سرگرمیاں نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، تنبیہ ’را‘منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،امریکی کمیشن امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی (USCIRF) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (RAW) پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایجنسی ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ہے ۔25مارچ 2025کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’را‘منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
      وحید مراد نے آرمی چیف کے اہل خانہ کے حوالے سے احمد نورانی کی رپورٹ شیئر کی وحید مراد پر اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کا الزام ہے، پراسیکیوٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی اے ) نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی وحید مراد کی پیکا قانون کے مقدمے میں گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر انہیں 2 روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دائر مقدمے کی سماعت کی، ایف ائی اے نے صحافی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔وحید...
    پرچہ جو بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ،کوئی نظم ہونا چاہیے قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ،پی اے سی اجلاس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہیے کہ جو پرچہ بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے بعض افسران کی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز کردیے ہیں۔  سیکریٹریٹ گروپ کی عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ، اسلم غوری کو سپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن،ڈاکٹر نواز احمد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ،حماد شمیمی ، سیکریٹری نجکاری ڈویژن ، ظہور احمد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ، پولیس سروس کے بی اے ناصر کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔  جبکہ غلام نبی میمن کو سندھ حکومت میں خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے، فاروق نذر کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔  مزید پڑھیں: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے 36 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی...
    لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    لاہورکے علاقے تھانہ ڈیفنس بی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی  ہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک ہے اور اس کو طبی امداد لے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں وائرلیس آپریٹر دانیال ذیشان کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ بھارتی قیدی کی خودکشی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو 17 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔خود کشی کا واقعہ 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا ، جیل کے ڈاکٹرز سے موت کی تصدیق کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ، مجسٹریٹ کی زیر نگرانی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ قیدی گورو...
    قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے۔ اسلام ٹائمز۔ قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثا کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہیں، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں (محمد امین شہید، منور حسین شہید، ذیشان خالد شہید، دلاور شہید ) کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ شہید...
    بارشوں کی کمی کے باعث پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔  مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد بارشیں کم ہوئیں، جس سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ...
     نایاب نسل کی ڈولفن بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں ماہی گیروں کے جال میں  پھنسی جسے بحفاظت چھوڑ دیا گیا، یہ وہیل اور ڈولفن کی ان 26 اقسام میں سے ایک ہے جو پاکستانی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔  ریسو ڈولفن پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً تمام معتدل اور گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے،اس نسل کی ڈولفن 1000 فٹ تک غوطہ اور 30 ​​منٹ تک اپنی سانس روک سکتے ہیں، تاریخی طور پر اس نسل کی باقیات کے سن 2000 کے اوائل میں ریسو کی ڈولفن کے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی۔پانچ سال قبل پہلی بار نر ریسو ڈولفن کو  کلفٹن بیچ پر پھنسا پایا گیا تھا۔ محمد معظم خان، ٹیکنیکل ایڈوائزر (میرین فشریز) اور پاکستان وہیل اور...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلاول بھٹو زرداری  کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز پر وزیر دفاع  خواجہ آصف کا مؤقف بھی آ گیا ۔  "جیو نیوز "کے پروگرام "کپیٹل ٹاک" کے میزبان حامد میر کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ  اگر بلاول قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ مگر پی ٹی آئی کی اس میں شمولیت کی ذمے داری پی ٹی آئی ہی کی ہے۔پی ٹی آئی والے پچھلی بار بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک اس معاملے میں ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ پھر بانی پی ٹی آئی کا پیغام آ گیا اور انھوں...
    سیئول: جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 27 ہزار کے قریب  افراد بے گھر اور 200 سے زائد عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ دو دن قبل لگی تھی ، اس  وقت سے بھڑک رہی ہے اور اب تک 43,330 ایکڑ (17,535 ہیکٹر) زمین راکھ ہو چکی ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا طیارہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ آگ نے قدیم بدھ مت کے مندر گونسہ (Gounsa) کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جہاں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تاہم ایک آٹھویں صدی کا...
    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔” نواز الدین نے اپنی فلم ‘تلاش’...
    ایرانی میزائل سٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرے میں ایران کے جدید ترین میزائل شامل ہیں، جن میں خیبر شکن، قدر-H، سجیل اور پاوہ لینڈ اٹیک کروز میزائل شامل ہیں، یہی وہ میزائل ہیں جنہیں حالیہ حملوں میں اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دباؤ کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ایران نے اپنا تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی ہے، ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔ ایرانی...
    کراچی: شہر قائد میں معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراؤں کیلیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اُن میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دی ویمن کنفیڈریشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواجہ سرا برادری کے لیے ایک بامقصد اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف راشن تقسیم کیا گیا بلکہ خصوصی افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔ تقریب کے دوران خواجہ سراؤں کو مہندی لگائی گئی، چوڑیاں پہنائی گئیں اور عیدی بھی تقسیم کی گئی، جس سے تقریب میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ اس موقع پر خواجہ...
    کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل اعجاز الحق کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے دکاندار کی پیکا ایکٹ کے تحت حراست پر تشویش ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ 2025 کی منظوری کے وقت سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ خدشات اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو...
    خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کےلیے سول انتظامیہ کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی رکوانے کے لیے افغان جرگے سے مذاکرات صوبائی حکومت کرے گی، پالیسی وفاق دے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کائینیٹک آپریشنز جاری رہیں گے۔ پولیس میں نئی بھرتیاں ہوں گی، جدید اسلحہ و دیگر آلات خریدے جائیں گے۔ اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ جن دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر ہیں، ان کی فہرست بھی ہر ماہ اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ سہولت کاری میں ملوث سرکاری...
    جمعرات کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان(سب نیوز)کل 27 مارچ 2025 کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف آر بنوں کے سیدگئی چک پوسٹ سے لے کر تحصیل دتہ خیل تک تمام راستے بند ہوں گے۔رزمک سب ڈویژن سے لے کر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان تک بھی تمام راستے بند رہیں گے۔
    ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ کارکنوں کی رہائی اےٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا تعلق کےپی اور پنجاب سے ہے۔ ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشت گردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔
    کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس  میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں،...
    محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسکول اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر اسکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ سندھ کے نجی اسکولوں میں بُک بینک قائم کیا جائے: رفیعہ ملاح کا مراسلہصوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں کو بُک بینک قائم کرنے کی ہدایت پر رجسٹرار پرائیویٹ اسکول...
    VILNIUS: یورپی ملک لیتھوانیا میں 4 امریکی فوجی ٹریننگ کے دوران لاپتا ہوگئے اور امریکی سفارت خانے کی جانب سے اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں قائم امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تربیت کے دوران امریکی فوج کے 4 اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ لیتھوانیا کی پولیس اور فوج نے امریکی فوجیوں کی تلاش کے لیے مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں۔ فوجیوں کی گم شدگی سے متعلق سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوجی بیلاروس کی سرحد کے قریب لیتھوانیا کے مشرقی علاقے پابریڈ میں تربیت کے دوران لاپتا ہوگئے ہیں۔ بیان میں یہ...
    سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی اکاؤنٹ سے اسپتال کیخلاف پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔ سوات میں سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے خلاف پوسٹ اپ لوڈ کرنے پر درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدو شریف اسپتال میں ٹیکنیشن کی پوسٹ پر تعینات ہے، ملزم نے ایک جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے ملازمین کیخلاف پوسٹ شائع کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد ایف آئی اے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آنے والے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بانی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 روز 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے،انٹرا کورٹ...
    قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہے، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں محمد امین شہید، منور حسین شہید، ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ” ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت...
    وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے نئے معاہدے پر اتفاق ہوگیا، اور دونوں فریقین نے جاری 37 ماہ کے بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بورڈ کی منظوری تک حکومت 28 ماہ پر محیط نئے ماحولیاتی لچکدار قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 30 کروڑ ڈالر حاصل کرسکتی ہے۔اس سے پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی سہولت بھی ملے گی، جس سے پاکستان کو ملنے والی رقم 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان...
    پشاور(نیوز ڈیسک)8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں بارشوں کی کمی کے بعد ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔ پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم صوبے بھر کے کمشنر، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کے دوران 38 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں، جس کے باعث بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے، بارشوں کی کمی سے ربیع کی فصلیں متاثر ہو...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق دی گئی ان کیمرا بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ریل پر 380 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 شہید اور 50 زخمی ہوئے، جبکہ شہید ہونے والوں میں 2 ریلوے اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 4 مبینہ سہولت کار گرفتار حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی جس پر 380 مسافر سوار تھے، ایک بجے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی، تو ان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سخت تر کر دی جائے گی۔ تاہم حماس کے مطابق یرغمالیوں کو طاقت کے ذریعے آزاد کرانے کی کوشش کی گئی، تو انہیں ہلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بینجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ اگر حماس غزہ پٹی میں یرغمال بنا کر رکھے گئے اسرائیلی شہریوں کو رہا نہیں کرتی، تو اس کے خلاف پریشر مزید بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی کے کچھ علاقوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، ان سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ذرائع کے مطابق وکلاء کی ملاقات کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کہ لیے رکھا گیا ہے،اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔(جاری ہے) فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں...
    کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور پھندا لگا کر خود کشی کی۔جیل انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بھارتی قیدی کے خودکشی کے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ملیر جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، مرنے والے قیدی کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔
    سندھ حکومت نے جواد ڈیرو کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیا۔اس حوالے سے محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر کے بطور ہائی کورٹ جج تقرری کے بعد جواد ڈیرو کو عارضی چارج دیا گیا تھا۔جواد ڈیرو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر 2018ء سے ای جی آفس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔جواد ڈیرو کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث حکومت سندھ نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ تعینات کیا ہے۔
    فوٹو: سوشل میڈیا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایف آئی اے نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر صحافی وحید مراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ وحید مراد نے بتایا کہ انھیں 20 منٹ پہلے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ وحید مراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے کالعدم تنظیم کی پوسٹ شیئر کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر وحید...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ایک طویل اور مشکل سفر ہے، لیکن انتھک محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو حکومت کی دن رات کی محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام رہے، اور مختصر وقت میں یہ اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف...
    ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے کارگو کے ذریعے بک کروایا گیا تھا۔ بک شدہ سامان کو پشاور سے کراچی کے لیے کارگو کروایا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد...
    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی رہیں گے۔ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم انکی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی ایک ہی رات میں واپس ہوگئی۔ گزشتہ روز انہیں ایف آئی اے کی دیکھ بھال کا چارج دیا گیا اور آج نئے آفس آرڈر میں اس نوٹیفکیشن کو ہی کالعدم قراردے دے گیا۔ Tagsپاکستان
    سپریم کورٹ میں عید تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال رہنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال ڈیوٹی پر میسر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت عظمی کی جانب سے دفاتر میں ضروری امور کی انجام دہی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔عید الفطر کے دوران دو افسران آن کال رہیں گے۔عدالت نے تمام متعلقہ برانچز اور رجسٹریز کے سربراہان کو افسران نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے نامزد افسران کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)روڈا کی کوششوں سے لاہور میں محمود بوٹی کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا جس کے ذریعے اربوں روپے کی کمائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب وژن پر روڈا نے محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر کام کیا۔ ماحولیاتی منصوبے کے تحت کاربن کریڈٹ، بائیو گیس اور بجلی پیداوار سے 2 دہائی تک آمدن آئے گی جبکہ کاربن کریڈٹ سے صرف ہر سال 2.3 ارب ملیں گے اور 5 میگا واٹ بجلی بھی بیچی جائے گی۔ ڈمپ سائٹ سے پیدا بائیو گیس بھی حکومت پنجاب کو اربوں کا ریونیو دے گی۔ سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ محمود بوٹی میں شجرکاری اور سولرپارک کا بننا منصوبے کو مزید ماحول دوست بنائے...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ نے نظر بندی  سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سمی دین بلوچ کی  نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کل دو رکنی بینچ کرے گا، سمی دیں بلوچ کو پیر کے روز احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز سمی دین بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سمی بلوچ کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاریبلوچ یکجہتی کمیٹی(بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کو عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سمی دین بلوچ کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار...
    امریکی رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب، پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف )نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایجنسی ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ہے۔25 مارچ 2025 کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ را منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ را نے حکومتی اداروں کے...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔ بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا، ملزم ارمغانتفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 3 اپریل تک ملزم سے جیل میں تفتیش...
    —فائل فوٹو سندھ حکومت کی جانب سے شبِ قدر کے موقع پر صوبے کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکول جمعہ 28 مارچ کو بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیاوفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 4 اپریل کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔یہ اعلان حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن...
    روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔  چینل ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل ون کی جنگی نامہ نگار اینا پروکوفیوا اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔  چینل کی ٹیم روسی سرحد کے اندر بیلگوروڈ کے علاقے میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔  اس دھماکے میں کیمرہ مین دمتری وولکوف زخمی ہو گئے۔ چینل کے مطابق اینا پروکوفیوا کی عمر 35 سال تھی اور وہ 2023 سے یوکرین جنگ کی کوریج کر رہی تھیں۔  ان کا آخری سوشل میڈیا پوسٹ منگل کے روز ٹیلیگرام پر کیا گیا تھا، جس میں وہ فوجی وردی میں...
    بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے فرمان نمبر 802 پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط جاری کیے گئے ہیں ، جو یکم جون ، 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ حالیہ دنوں چین کی وزارت انصاف اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ضوابط سے متعلقہ معاملات پر کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت کو مضبوط بنانے کے لیے ضوابط میں واضح کیا گیاہے کہ کاؤنٹی کی سطح پر یا اس سے اوپر کی حکومتیں اور ان کے متعلقہ محکمے نگرانی اور معائنے کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے...
    واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے جو صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ریکارڈ کرکے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔اس طرح کا فیچر آئی فونز صارفین کو لائیو فوٹوز کی شکل میں واٹس ایپ میں دستیاب ہے...
     اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے ان کیمرہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے جن میں سے 354 مسافروں کوآپریشن کے دوران ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے ،افسوسناک واقعہ میں ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میںوزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کی...
    بسام سلطان : عیدمیں چندروزباقی، پردیسیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے ،حکومت نے عید سے قبل ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیالاری اڈاجنرل بس سٹاپ پرپردیسیوں کارش ہے ، عیدسےقبل ٹول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیامآل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نےٹول میں اضافےکومستردکردیاترجمان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےٹول میں25سے50فیصداضافہ کیاگیا،اگرٹول کےاضافےکوواپس نہ لیاتوہڑتال کرینگے،صوبہ بھرمیں سروس بندکرکےاحتجاج کیاجائےگا،لاہور سے چکوال کا کرایہ 1690 ، لاہور سے ٹوبہ کا کرایہ 1060 روپےلیاجارہاہے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 روپےلیاجارہاہے،سیالکوٹ 740 ، جھنگ 1250 ،گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جارہاہے،فیصل آبادکا700،ملتان2000،راجن پور3000اورپنڈی کاکرایہ1600لیاجارہاہے  اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
    لاہور: مزنگ پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے ورثا نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مزنگ پولیس نے اچھرہ سے اعجاز نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا جسے بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔   پولیس کے مطابق اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیا۔ انعام منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز کو قانونی کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور تھانے منتقل کرتے وقت اس کی...
    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق رات گئے گرفتار کیے گئے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ وحید مراد  کا کہنا تھا کہ میں نے کہا اپنی شناخت کروائی، میری ساس کینسر کی مریضہ ہیں،   میری ساس کینیڈا سے علاج کرانے کے لیے آئیں ہیں، 20 منٹ پہلے مجھے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ وحید مراد کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے استدعا کی کہ ہمیں ایف آئی آر دیکھنے کی اجازت دی جائے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
    صحافی وحید مراد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا، جہاں ایف آئی اے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وحید مراد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر زبردستی داخل ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ وحید مراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیے جانے سے قبل ان کی ساس پر بھی تشدد کیا گیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ کریں گے۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبہ کو بلیک میل کیا جاتا ہے، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہئے کہ جو پرچہ بناتا ہے، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل یونیورسٹیوں کی اس طرح کی شکایات آرہی ہیں، پیپرز کی مارکنگ کوئی اور کرے، یہ واقعات کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے...