گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے بعض افسران کی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز کردیے ہیں۔
سیکریٹریٹ گروپ کی عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ، اسلم غوری کو سپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن،ڈاکٹر نواز احمد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ،حماد شمیمی ، سیکریٹری نجکاری ڈویژن ، ظہور احمد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ، پولیس سروس کے بی اے ناصر کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ غلام نبی میمن کو سندھ حکومت میں خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے، فاروق نذر کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے 36 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
عبدالخالق شیخ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو اور طاہر رائے آئی جی ریلوے پولیس برقرار رہیں گے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم چوہدری کو سیکرٹری نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی، عنبرین رضا کو اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، عثمان باجوہ کو سیکرٹری نجکاری کمیشن ، حمیر کریم کو اسپیشل سیکرٹری اکنامک آفیئرز ڈویژن ، سید عطاء الرحمن کو سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن، راشد محمود کو چیئرمین ایف بی آر، مومن آغا کو سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، ندیم محبوب کو سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن، محی الدین وانی کو سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر افسران کی گریڈ 22 میں ترقیاں روکنے کا حکم
داود محمد باریچ کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ تعینات کیا گیا ہے، شکیل احمد منگنیجو کو اسپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن، سعدیہ مروت جاوید کو اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن، علی سرفراز حسین کو ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کا مستقل مندوب، زاہد اختر زمان کو چیف سیکریٹری پنجاب، نبیل اعوان اور احمد رضا سرور کو بھی پنجاب میں خدمات سرانجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو اسپیشل سیکرٹری کو سیکرٹری گریڈ 22 میں گیا ہے
پڑھیں:
نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی
نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ پولیس افسران، ان کی فیمیلیز اور دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔
کیپٹن ضیغم عباس پاکستان میں لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرتے رہے اور اسٹودنٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے 2003 میں امریکا منتقل ہوئے اور امریکا کے البرٹ آئینسٹائن میڈیکل اسکول میں ایڈمشن لیا اور یہاں سے اپنی میڈیکل کی ڈگری مکمل کی۔
بعد ازاں 2009 میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر کیپٹن ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ کیپٹن کے عہدے کے بعد آپ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ون اسٹار چیف، ٹو اسٹار چیف اور تھری اسٹار چیف کا عہدہ حاصل کرتے ہیں اور فور اسٹار چیف نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعلی ترین رینک ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن آخری پوموشنل امتحان ہوتا ہے جسے مکمل کرنے کے بعد آپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی حاصل کرتے ہیں۔
اس وقت نیویارک پولیس میں شامل تقریباً 500 پاکستانی نژاد سینئیر اور جونئیر پولیس افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں