Express News:
2025-03-29@21:00:03 GMT

کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی کی خودکشی

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ بھارتی قیدی کی خودکشی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو 17 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔خود کشی کا واقعہ 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا ، جیل کے ڈاکٹرز سے موت کی تصدیق کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ، مجسٹریٹ کی زیر نگرانی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

قیدی گورو کو دیگر بھارتی قیدیوں کےساتھ رکھا گیا تھا۔علاقہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی جبکہ واقعہ کی دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی قیدی

پڑھیں:

صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے

صدرمملکت  آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کتنی کمی کا اعلان کیا؟

صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے 105 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کی بدولت رہا کردیا گیا ہے۔

پنجاب کی 43 جیلوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب کی جیلوں سے 183 قیدیوں کو رہائی مل گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

سزاؤں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا، سینٹرل جیل لاہور سے ایک 196 قیدی رہا کئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے 105 قیدیوں کو آزادی ملی۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں، ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ ایک تہائی قید کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 18 سال سے کم عمر افراد کی سزاؤں میں بھی کمی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 12 ربیع الاول: صدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی تھی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اڈیالہ جیل آصف علی زرداری سزا سینٹرل جیل لاہور صدر مملکت عیدالفطر قیدی کمی یوم پاکستان

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے ایک اور امریکی قیدی کو رہا کردیا
  • ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی، سولہ باغی ہلاک
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید
  • بھارتی پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالنے پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
  • کراچی میں پولیس رپورٹنگ سینٹر پر کریکر حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی: بس اڈوں پر کارروائی، سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ: صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
  • گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات پر کارروائی کا مطالبہ
  • صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے
  • کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد