آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔
ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے کارگو کے ذریعے بک کروایا گیا تھا۔ بک شدہ سامان کو پشاور سے کراچی کے لیے کارگو کروایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد
ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے چرس کو قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کاشف علی اور ہمایوں بیگ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ریلویز پولیس اسٹیشن پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز پولیس آٹا گوندھنے
پڑھیں:
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رپورٹر چاند نواب بن گئیں
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ریلوے اسٹیشن پر رپورٹنگ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی مرکزی شخصیت چاند نواب بن گئیں۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ چاند نواز کی آواز پر اداکاری کرتی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر لکھا کہ عید آنے والی ہے اور ٹرین اسٹیشن پر شوٹ تھی-چاند نواب تو بنتا ہے۔
واضح رہے متعدد برس رپورٹر چاند نواب ٹرین اسٹیشن پر رپورٹنگ کر رہے تھے جب ٹرین جانے کے منظر کے دوران لوگوں کی جانب سے مداخلت کی وجہ سے ان کا ردِ عمل انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا تھا۔