قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد(سب نیوز)قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہے، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں محمد امین شہید، منور حسین شہید، ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ” ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرت ناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے”۔
کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی ناکامیوں سے پریشان، انسانیت اور اخلاقیات کی تمام اقدار بھول چکے ہیں۔ بی ایل اے کے دہشت گرد دور افتادہ علاقوں سے آنے والے نہتے مزدوروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔بی ایل اے عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کے خلاف بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔
ان دہشت گردوں کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اور بلوچ عوام اب خاموش نہیں رہیں گے، ان دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی مذہب، ریاست اور سیکیورٹی فورسز ان بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کالعدم بی ایل اے کے لواحقین قلات میں

پڑھیں:

کراچی، مرکزی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمعۃ الوداع کو مرکزی یوم القدس ریلی نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، اس حوالے سے ٹریفک پلان سامنے آگیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جا سکتے ہیں۔ پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ اور صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے ٹریفک کو سولجر بازار موڑ اور انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے ٹریفک کو نشتر روڈ بھی موڑ دیا جائے گا۔ داؤد پوتہ روڈ، لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ دیا جائے گا، ٹریفک کو دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی موڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی لبنانی علاقے پر حملہ کریں گے، نیتن یاہو
  • یکجہتی کمیٹی یا بی ایل اے کی بی ٹیم!
  • کراچی، مرکزی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا
  • مسافروں کو نشانہ بنانا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے، سرفراز بگٹی
  • کراچی: کل یوم القدس ریلی کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا
  • لاہور: دوست نے دوست کے 14 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار
  • دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
  • احتجاج اور دھرنے دینے والے بے گناہ مزدوروں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟ سرفراز بگٹی
  • دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
  • قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثا کا مطالبہ سامنے آگیا