واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے جو صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ریکارڈ کرکے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔اس طرح کا فیچر آئی فونز صارفین کو لائیو فوٹوز کی شکل میں واٹس ایپ میں دستیاب ہے اور اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ اسے تمام اینڈرائیڈ صارفین تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب یہ فیچر باضابطہ طور پر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ ایپ کے ذریعے موشن فوٹوز کو بھیج یا موصول کرسکیں گے۔اس فیچر کے لیے ایک نیا بٹن واٹس ایپ کا حصہ بنایا جائے گا جس کو کلک کرکے صارفین موشن پکچر یا عام فوٹو کو دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
جن صارفین کے فونز موشن فوٹوز کو سپورٹ نہیں کریں گے ان میں یہ شیئر فائل ان سپورٹڈ فائل ٹائپ کی شکل میں نظر آئے گی۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موشن فوٹوز صارفین کو واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی
اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی ہے، تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، جس کا اعلان آئی ایم ایف کی منظوری سے کیا جائے گا۔
Post Views: 1