خواجہ سراؤں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراؤں کیلیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اُن میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دی ویمن کنفیڈریشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواجہ سرا برادری کے لیے ایک بامقصد اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف راشن تقسیم کیا گیا بلکہ خصوصی افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔
تقریب کے دوران خواجہ سراؤں کو مہندی لگائی گئی، چوڑیاں پہنائی گئیں اور عیدی بھی تقسیم کی گئی، جس سے تقریب میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔
اس موقع پر خواجہ سراؤں نے روایتی دھمال ڈال کر محفل کو چار چاند لگائے۔
منتظمین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد محروم طبقے کو معاشرتی سطح پر اہمیت دلانا ہے تاکہ خواجہ سرا برادری کو احساس محرومی نہ ہو، ہم اُن کے ساتھ یکجہتی کرتے رہیں گے اور جلد مسائل کے حلد کیلیے ایک جرگہ بھی بلایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ سراؤں تقریب کا کیا گیا
پڑھیں:
’’رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان‘‘ کی تقریب کل ہوگی
ویب ڈیسک : پاکستان کا قیام لیلتہ القدر، جمعتہ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا۔’’رب ذوالجلال کا احسان – پاکستان‘‘ کی تقریب کل 28 مارچ 2025 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب کا انعقاد جمعتہ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی27ویں شب کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا قیام لیلتہ القدر، جمعتہ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا۔تقریب میں اس دن کی خصوصی اہمیت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب سے وزیر اعظم پاکستان خطاب کریں گے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جبکہ فیصل مسجد اسلام آباد میں 27 رمضان المبارک بعد از نمازِ تراویح مرکزی دعائیہ تقریب بھی ہوگی۔