ایرانی میزائل سٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرے میں ایران کے جدید ترین میزائل شامل ہیں، جن میں خیبر شکن، قدر-H، سجیل اور پاوہ لینڈ اٹیک کروز میزائل شامل ہیں، یہی وہ میزائل ہیں جنہیں حالیہ حملوں میں اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دباؤ کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ایران نے اپنا تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی ہے، ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی 85 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، میجر جنرل محمد حسین باقری اور آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو اس خفیہ اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ہتھیاروں کے ذخیرے میں ایران کے جدید ترین میزائل شامل ہیں، جن میں خیبر شکن، قدر-H، سجیل اور پاوہ لینڈ اٹیک کروز میزائل شامل ہیں، یہی وہ میزائل ہیں جنہیں حالیہ حملوں میں اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2020ء میں ایران نے پہلی بار اپنے زیر زمین فوجی منصوبوں کی نقاب کشائی کی تھی، جب ایک خفیہ بیلسٹک میزائل تنصیب کی ویڈیو سامنے آئی تھی، اس تنصیب میں وسیع زیرِ زمین سرنگوں کے ذریعے خودکار ریل سسٹم کے ذریعے میزائل لانچ کے لیے تیار کیے جاتے تھے۔ 3 سال بعد، تہران نے ایک اور اسٹریٹیجک مضبوط قلعہ متعارف کروایا، جو زیر زمین ایک وسیع فوجی اڈہ تھا، جہاں جنگی طیاروں کو محفوظ رکھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میزائل شامل ہیں میں ایران ایران کے

پڑھیں:

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاکتیں

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنکاک کے چٹوچک محلے میں ایک زیر تعمیر فلک بوس عمارت کو منہدم ہونے سے 43 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے ہنگامی اجلاس کر رہی ہیں، جبکہ چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 بتائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ میں بھی یوم القدس کی گونج
  • ملزم ساحرحسن کے موبائل فون کا فرانزک ، مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان
  • مودی سرکار کی مسلم املاک پر قبضے کی مہم تیز
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاکتیں
  • جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردوں کو دنیا کے سامنے ایکسپوز کرنے کے لئے اہم پالیسی اور حکمت عملی فیصلے
  •  جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ
  • ایران کا زیر زمین تیسرا میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش
  • دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری، بھارتی خاتون کا نام بھی شامل
  • ایران کا پائور شو، تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا