Jang News:
2025-03-30@07:33:47 GMT

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے، گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولا گھر پر گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کلمت می مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا،بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد
  • کشمور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5افرادجاں بحق
  • غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد ہلاک
  • کوئٹہ: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، پولیس
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت
  • کوئٹہ ، مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق 17زخمی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کلمت می مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • صدر مملکت کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
  • محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمت