بالی ووڈ کے مشہور ببر خاندان میں ایک نئے ڈرامائی موڑ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرکے ’’پرتیک سمیتا پٹیل‘‘ رکھ لیا ہے، جو ان کی والدہ سمیتا پٹیل کے نام پر ہے۔ اس فیصلے نے خاندان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پرتیک نے اپنے نام سے ’ببر‘ ہٹا کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وراثت سے جڑنا چاہتے ہیں۔ پرتیک نے کہا ’’میں وہی کر رہا ہوں جو میرے دل کو سکون دیتا ہے۔ میں اپنی والدہ جیسا بننا چاہتا ہوں، نہ کہ اپنے والد جیسا‘‘۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اختلافات کی انتہا، راج ببر کے بیٹے نے اپنے نام سے باپ کا نام بھی ہٹا دیا

پرتیک کے نام بدلنے پر اس کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے اس فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ آریا نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نام بدلنے سے وجود نہیں بدلتا۔ چاہے وہ اپنا نام کتنی ہی بار کیوں نہ بدل لیں، وہ ہمیشہ ببر خاندان کا حصہ رہیں گے‘‘۔

انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا: ’’اگر میں اپنا نام آریا سے راجیش بھی رکھ لوں، تو میں ببر ہی رہوں گا۔ یہ ہماری شناخت ہے جو ہمارے خون میں ہے۔‘‘

پرتیک کی اہلیہ پریا بینرجی نے اشارہ دیا کہ راج ببر کبھی پرتیک کی زندگی میں موجود نہیں تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’30 سال بعد یہ سوال کیوں اٹھ رہا ہے؟ یہ خاندان کبھی پرتیک کی زندگی کا حصہ ہی نہیں تھا‘‘۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

شہزادہ محمد کا آرمی چیف کو فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد کی تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، پیپلز پارٹی کو ردعمل دینا چاہیے، رانا ثنا اللہ
  • شہزادہ محمد کا آرمی چیف کو فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • تحریک انصاف والے طالبان کے بھائی، انہیں کوئی تھریٹ الرٹ نہیں: عظمیٰ بخاری  
  • بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل
  • گجرانوالہ: ہوٹل کی بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق
  • کروڑوں کے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکار کا ردعمل سامنے آگیا
  • فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کی شکار اداکارہ شروتی کا ردعمل سامنے آگیا
  • علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل
  • رجب بٹ کے خلاف 295 سی کی توہین کا مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے
  • کوئٹہ: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، پولیس