بلاول کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز پر خواجہ آصف کا مؤقف بھی آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلاول بھٹو زرداری کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا مؤقف بھی آ گیا ۔
"جیو نیوز "کے پروگرام "کپیٹل ٹاک" کے میزبان حامد میر کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بلاول قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ مگر پی ٹی آئی کی اس میں شمولیت کی ذمے داری پی ٹی آئی ہی کی ہے۔پی ٹی آئی والے پچھلی بار بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک اس معاملے میں ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ پھر بانی پی ٹی آئی کا پیغام آ گیا اور انھوں نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
فیفا نے کلب ورلڈ کپ کیلئے 1 ارب ڈالر کے انعامی پول کا اعلان کردیا
بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے صوبے کے سرگرم کارکنوں سمیت وہاں کی تمام لیڈرشپ سے بات ہونی چاہیے اور اس کیلئے نواز شریف کو کردار ادا کرنا چاہیے۔معاملات گفت و شنید کے ذریعےحل کرنے ہیں، بلوچستان کی شکایات 50 سال سے بھی پرانی ہیں، سرفراز بگٹی کو بات چیت کےعمل کی قیادت کرنی چاہیے۔ڈاکٹر عبدالمالک بات چیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، میری رائے ہے نواز شریف کو بلوچستان کے معاملے پر کردار ادا کرنا چاہیے، نواز شریف نے بلوچستان کے معاملےمیں کردار کے لیے بات کی ہے، نواز شریف کو ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عید کے بعد کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دوسروں کو بدلنے کی بجائے خود کو بدلیں،،علمائے کرام اتحادِ اُمت پر زور دیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
"جنگ " کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ان کا منبع افغانستان کی سرزمین ہے، بہت سے دہشتگرد مارے گئے ان میں زیادہ تعداد افغان شہریوں کی ہے، حالات سنوارنے کیلئے دونوں حکومتوں کو غیر معمولی اقدام کرنا ہوں گے، کالعدم ٹی ٹی پی کی بہت بڑی تعداد افغانستان میں بیٹھی ہوئی ہے۔ میں بھی پونے دو سال پہلے کابل گیا تھا، اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی، تب سے لے کر اب تک حالات تنزلی کا شکار ہیں جو افسوس کی بات ہے، خواہش ہوگی افغانستان کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں، ان میں کسی قسم کی دراڑ نہ آئے۔
شی جن پنگ خاندان کے اثاثے 1 ارب ڈالر سے زیادہ، 65 فیصد چینی حکام رشوت لیتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے ساتھ میری وابستگی 1967 سے ہے، شہباز شریف نے جذباتی طریقے سے فلسطین سے وابستگی کا اظہار کیا، شہباز شریف نے فلسطین کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا ہے، ہم غزہ سمیت فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تلخ ماحول بنا ہوا ہے، اس میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے، پیکا ایکٹ کے تحت حکومت کو نقصان کی پروا ہ ہونی چاہیے، سیاسی اختلاف کی بنیاد پر ایک دوسرے پر تنقید کرنی چاہیے، مخالفین سیاسی اختلاف پر ماؤں، بہنوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنائیں یہ مناسب نہیں۔
جنوبی کوریا میں بدترین آگ، 42 ہزار ایکڑ لپیٹ میں آگئے، 618 عیسوی کا مندر تباہ، درجنوں ہلاکتیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلامتی کمیٹی نواز شریف بات چیت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
’بلوچستان کے عوام 20 ہزار کی خیرات نہیں حق مانگ رہے ہیں‘، مفتاح اسماعیل کی تجویز پر صارفین برہم
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کا حل پیش کر دیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو 900 ارب روپے بجٹ ملتا ہے جبکہ صوبے کی آبادی ایک کروڑ 40 لاکھ ہے جو 20 لاکھ خاندان بنتے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سے صرف 250 ارب روپے سالانہ بلوچستان کی عوام میں بانٹ دیں۔ ان میں سے آدھے خاندانوں کو ماہانہ 20، 20 ہزار روپے براہ راست دے دیے جائیں تو بلوچستان کے سارے مسئلے ختم ہو جائیں گے۔ لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے اور یوں نہ صرف کرپشن کم ہوگی بلکہ تعلیم اور صحت بھی ملے گی۔ لیکن ہم ہر صوبے میں وہی کام کر رہے ہیں جو 75 سال سے ہو رہے ہیں اور اپنے آپ کو سیاسی سوچ کا یرغمال بنایا ہوا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے بلوچستان کا حل بتا دیا،
صوبے کا 9 سو ارب بجٹ ہے، اس میں سے صرف 250 ارب روپے سالانہ بلوچستان کی عوام میں بانٹ دیں فی خاندان 20 ہزار ماہانہ تو لوگ بھی خوش ہو جائیں گے، کرپشن بھی کم ہو جائے اور مسائل بھی حل ہو جائیں گے، مفتاح اسماعیلpic.twitter.com/Wq09um2QTV
— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) March 26, 2025
مفتاح اسماعیل کی تجویز پر صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ 20 ہزار ماہانہ دینے کی تجویز ایک خیرات ہے۔
ایک صارف نے مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بھکاری بنا دیں، آپ کو اس سے اچھی تجویز کوئی نہیں ملی۔
بھکاری بنا دیں کوئی اور اچھی ترکیب نہیں ملی
— sibghatullah (@sibghatullah192) March 26, 2025
اورنگزیب خان نے لکھا کہ اگر سب کو مفت پیسے دے دیے جائیں تو ترقی کون کرے گا؟
Development Kon kare ga phir ? Muft paise agar de dein sab ko
— Aurangzeb Khan (@AurangzebK10) March 26, 2025
عفت صدیقی لکھتی ہیں کہ اس بجٹ سے فیکٹریاں لگائیں اور عوام کو روزگار دیں۔
اس بجٹ سے فیکٹریاں لگائیں لوگوں کو روزگار دو
— Iffat Siddique raja (@iffat_siddique) March 26, 2025
ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے بجائے اس کے لوگوں کو امن دیں، روزگار دیں، عزت کی زندگی جینے دیں اس کے بجائے انہیں بھکاری بنادیں۔
ایسے بے وقوف لوگوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے بجاۓ اس کے لوگوں کو امن دیں روزگار دیں عزت کی زندگی جینے دیں اس کے بجاۓ انہیں بھکاری بنادیں
— NA #releaseimrankhan (@Nav16452) March 27, 2025
عدیل بلوچ نے مفتاح اسماعیل کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام خیرات نہیں مانگ رہے بلکہ حقوق مانگ رہے ہیں۔
بلوچستان کی عوام خیرات نہیں مانگ رہی ، حقوق مانگ رہی ہے
— Adeel Baloch (@AdeelJadgaal) March 26, 2025
ایک صارف نے سوال کیا کہ جب مفتاح اسماعیل حکومت میں تھے تب ایسا کیوں نہیں کیا؟
جب مفتاح اسماعیل صاحب حکومت میں تھے تب ایسا کیوں نہ کیا؟
— Mian Buland Akhtar (@BulandA74852991) March 26, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان مفتاح اسماعیل