Daily Ausaf:
2025-03-29@18:55:54 GMT

پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ کارکنوں کی رہائی اےٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا تعلق کےپی اور پنجاب سے ہے۔

ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشت گردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کی دو درخواستیں منظور،جیل حکام کا عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار

جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں
جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ، جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی، جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • احکامات کی خلاف ورزی، عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کی دو درخواستیں منظور،جیل حکام کا عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار
  • بی این پی کے لانگ مارچ پر پولیس کی مبینہ شیلنگ، متعدد کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ
  • کوئٹہ، بی این پی قیادت و کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
  • بانی کی دو درخواستیں منظور، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کردیا، وکیل فیصل ملک
  • عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد کی عدالت نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کر لی
  • اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے 29 کارکنان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، فیصلہ محفوظ
  • بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2 کلو آئس، 20 کلو چرس برآمد
  • اقوام متحدہ کے ماہرین کا پاکستان سے بلوچ کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ